تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 501
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء یہ ہمارے ممالک سے اچھے ہیں۔انہیں یہ علم حاصل ہو چکا ہے اور یہ اس حقیقت کی شناخت حاصل کر چکے ہیں کہ مذہب کا تعلق دل سے ہے۔طاقت کے زور سے زبان سے تو کچھ کہلوایا جاسکتا ہے لیکن دل نہیں بدلے جاسکتے۔ساری دنیا کے ہائیڈ روجن بم مل کر بھی کسی ایک آدمی کے دل میں کوئی خوشگوار تبدیلی نہیں پیدا کر سکتے۔یہ ناممکن بات ہے۔البتہ یہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوہ ہے، جس نے اربوں ارب انسانوں کے دلوں میں تبدیلی پیدا کر دی۔اللہ تعالیٰ نے کوثر کا جو وعدہ دیا تھا، وہ پورا کیا۔اس وقت بھی اور پھر اس وقت سے لے کر اب تک اور پھر قیامت تک ایسے لاکھوں، کروڑوں اربوں انسان پیدا ہوتے رہیں گے، جو اس مذہبی حسن کے گرویدہ ہو کر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے والے ہوں گے۔پس ان قوموں کو زندگی کی یہ حقیقت معلوم ہو چکی ہے اور اس لحاظ سے وہ بڑے خوش قسمت ہیں۔اور سچ کہا تھا گوون نے کہ ان کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ ان کے ملک میں تمام مذاہب، تمام فرقے امن سے رہ رہے ہیں۔کوئی کسی کے خلاف زبان درازی نہیں کرتا، الا ماشاء الله۔شاید کوئی استثناء ہو، جسے وہ قوم بہر حال پسند نہیں کرتی۔ایک اور مثال دے دیتا ہوں۔گھانا میں اکرا کے مقام پر ہمارا ایک اسکول ہے اور پھر 170 میل کے فاصلے پر کماسی میں ہمارا ایک اسکول ہے۔کماسی سے ستر میل پر ٹیچی مان ایک جگہ ہے، جہاں ہمارے افریقن بھائی عبد الوہاب بن آدم صاحب بطور مبلغ رہتے ہیں۔وہ بڑا ہی اچھا کام کر رہے ہیں۔وہ بھی اور ان کی بیوی بھی۔بچوں میں قرآن کریم اور مذہبی تعلیم ، احمدیت اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا عشق پیدا کر دیا ہے۔ان بچوں کو جب آپ دیکھیں تو آپ کے بچوں کو رشک آجائے اور آپ کو بھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یاد میں وہ ایسے قصیدے پڑھتے ہیں کہ انسان کے لئے اپنے جذبات پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔اور نڈر ہو کر لاؤڈ سپیکر لگا کر لاکھوں کی آبادی کے شہروں میں گاتے پھرتے ہیں کہ جس مسیح کی انتظار تھی، وہ آ گیا۔مثلاً ہم جب ابادان گئے ، یہ شہر قریبا لگوس کے برابر ہے۔پہلے بڑا تھا، اب کم ہے۔اس میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔انہوں نے سارے شہر میں یہ منادی کی کہ جس مہدی کی انتظار تھی، وہ آ گیا۔اور اس کا نائب اور تیسرا خلیفہ تمہارے اندر موجود ہے۔اس سے برکتیں حاصل کرو۔انہوں نے نڈر ہو کر سارے شہر میں اونچی منادی کی۔پھر بچے یہی گاتے ہیں کہ مہدی آ گیا۔انسان اپنے جذبات پر قابو نہیں پاسکتا۔پس انہوں نے اس بنیادی حقیقت کو جان لیا ہے کہ مذہب کا معاملہ دل سے ہے۔طاقت اور زور کے ساتھ دل نہیں بدلا جا سکتا۔اور چونکہ وہ اس کو شناخت کر چکے ہیں، اس 501