تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 495
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی خطبہ جمعہ فرمودہ 12 جون 1970ء خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔دو گزشتہ 104 اپریل کو میں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اسلام کا محبت اور پیار، اخوت اور مساوات کا پیغام لے کر مغربی افریقہ کے ممالک کے دورہ پر روانہ ہوا تھا۔اور چند ہفتوں کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا منادی بن کر آپ میں پھر واپس آیا ہوں۔میں نے وہاں جو کچھ دیکھا، محسوس کیا اور مشاہدہ کیا الفاظ میں اس کا بیان ممکن نہیں۔کچھ جھلکیاں ہیں، جو دکھا دی گئیں، کچھ جھلکیاں ہیں، جو دکھاؤں گا۔وہ حالات دیکھنے اور محسوس کرنے سے تعلق رکھتے تھے ، بیان کرنا قریب ناممکن ہے۔میں نے ان سب اقوام کو جن میں، میں نے دورہ کیا ، نیز ان کے ذریعہ افریقہ کی دوسری اقوام کو اسلام نے پیار کا جو پیغام بنی نوع انسان کو دیا ہے، وہ سنایا۔محبت واخوت، ہمدردی و غم خواری کی ان سے باتیں کیں۔اور مساوات کی آواز کو ان کے درمیان بلند کیا۔صرف زبان سے ہی نہیں بلکہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ لیہ وسلم کے اسوہ پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے۔خود عمل سے انہیں بتایا کہ ہم میں اور آپ میں کسی انسان اور دوسرے انسان میں بحیثیت بشر کوئی فرق نہیں ہے۔ہزاروں بچوں کو پیار کیا، ہزاروں بڑوں سے معانقہ کیا۔اور پتہ نہیں کتنوں سے مصافحے کئے، وقت پر بھی کئے اور بے وقت بھی کئے۔ایسے وقت میں بھی کئے، جب احساس یہ تھا کہ اس وقت یہاں گرمی میں زیادہ ٹھہرنا ٹھیک نہ ہے۔اور میں بیہوش ہو جاؤں۔لیکن جو میں انہیں بتانا چاہتا تھا قول اور فعل سے، وہ میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی تھی کہ بتا دوں۔اکرا ( گھانا) میں پہلی بار ہماری بڑی مسجد کی بنیاد رکھی جانی تھی۔بنیاد کے رکھے جانے کے موقع پر ہزاروں آدمیوں کے سامنے میں نے اسلام کی یہ تعلیم پیش کی۔ان میں اکثریت تو احمدیوں کی تھی لیکن میری آواز ریڈیو اور اخبار کے ذریعہ قریبا ہر فرد تک پہنچ جاتی تھی۔کیونکہ اخباروں نے بہت تعاون کیا اور ریڈیو اور ٹیلیویژن نے بھی بہت تعاون کیا۔مسجد کے متعلق میں نے انہیں بتایا کہ اسلامی تعلیم کے مطابق اللہ کی مسجد کے دروازے، جس کے ہم نگران ہیں، ہر اس شخص کے لئے کھلے ہیں ، جو خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنا چاہے۔خواہ وہ 495