تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 494 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 494

تقریر فرموده 09 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ہے۔( دوستوں نے عرض کیا، حضور ! یہ رقم کہاں جمع کروانی ہے؟ اس پر فرمایا) اس کے لئے میں ایک کمیٹی بناؤں گا، خزانہ میں ایک مد کھلے گی نصرت جہاں ریز روفنڈ کی۔پھر حضور نے فرمایا:۔لندن والوں سے مجھے امید ہے کہ وہ پچاس ہزار پونڈ تک پہنچ جائیں گے۔اور مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ ڈیڑھ لاکھ پونڈ کی رقم کے روپے پاکستان دے دے گا۔(اس اثناء میں وعدے اور نقد روپے آ رہے تھے۔فرمایا۔( اس وقت وعدے لکھوائیں۔کیونکہ میں نے یہاں زیادہ دیر بیٹھنا نہیں۔اور اگر میں نے یہ کام شروع کر دیا تو باقیوں کو شکوہ پیدا ہوگا کہ کیوں ہمارا وعدہ نہیں لیا ؟ ابھی دفتر بھی نہیں، کمیٹی بنانی ہے، مدرکھولنی ہے، پرسوں کی بجائے کل کھولنی پڑے گی ، انشاء اللہ۔میں نے بتایا کہ وہاں جب ساڑھے چھ ہزار کے وعدے تھے۔میں نے انہیں کہا کہ یہ تو ہو نہیں سکتا کہ دس ہزار نہ ہو۔اللہ تعالیٰ نے میرے منہ سے نکلوایا ہے تو وہ دے گا۔پھر میں نے ان سے کہا کہ میری غیر حاضری میں آپ کو بہت سارے لوگوں نے اس لئے نہیں پیسے دیئے ، وہ چاہتے تھے کہ میرے ہاتھ میں چیک دیں۔کیونکہ اس طرح لوگ سمجھتے ہیں کہ دعا کی تحریک ہو جائے گی۔مکرم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے لئے بھی دوست دعا کریں، ایک نئے علم کا دروازہ ان پر اللہ تعالیٰ کے فضل نے کھولا ہے۔انہوں نے دو ہزار ڈالر دیئے ہیں بلندن کی مد میں۔یہاں انشاء اللہ مجھے امید ہے کہ ڈیڑھ لاکھ پونڈ کی رقم جمع ہو جائے گی۔ابھی امریکہ ہے، بعض اور جگہیں ہیں۔پس کم از کم ایک لاکھ پونڈ کا مجھے کہا گیا تھا۔باقی جتنی ہے، وہ تو اللہ میاں کو پتہ ہے۔ویسے سب سے پہلا وعدہ تو وہیں انگلستان میں ایک پاکستانی کا ہے۔اس نے کہا تھا، سب سے پہلے مجھ سے پانچ ہزار روپے کا وعدہ لیں۔بہر حال نمبر ایک وہی ہیں۔وہ اگر چہ پاکستان سے باہر ہیں لیکن میں پاکستانی۔(مطبوعه روزنامه الفضل 20 جون 1970 ء ) 494