تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 493
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم تقریر فرموده 09 جون 1970ء نہیں۔سندھ سے کچھ دوستوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارے علاقے کے زمینداروں کے حالات کے لحاظ سے نومبر کا مہینہ آسانی سے ادا کرنے کا ہے، اس لئے فوری کی حد نومبر تک بڑھا دیں تو اور دوست بھی شامل ہو جائیں گے۔اور دوسو ایسے مخلصین کی ضرورت ہے، جو دو ہزار کا وعدہ کریں اور ایک ہزار فوری ادا کر دیں۔اور فوری اس معنی میں، جو میں نے ابھی بیان کیا ہے۔اور باقی کی رقم تین سال پر پھیلا کر سہولت کے ساتھ ادا کریں۔نیز ایک ہزارایسے مخلصین کی ضرورت ہے، جو پانچ صد روپیہ فی کس ادا کریں۔یہ تینوں گروه صف اول صف دوم، صف سوم کے ہوں گے۔(جب فضل عمر فاؤنڈیشن کا اعلان ہوا تو یہ شبہ پیدا کر دیا گیا تھا کہ غریب آدمی کو ثواب سے محروم کر دیا گیا ہے۔میرے پاس سینکڑوں خطوط آگئے کہ ہم تھوڑی سی رقم دینا چاہتے ہیں، ہمیں کیسے محروم کیا جاتا ہے؟ چنانچہ میں نے انہیں کہا کہ تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے۔) اور جو دوست ایک دھیلے سے لے کر 500 روپے تک جور تم دینا چاہے، وہ وعدہ نہیں کرے گا، اسے نقد ادائیگی کرنی ہوگی۔ہم نے ان کے حساب نہیں رکھتے۔حساب صرف ایک ہزار، چار سو کارکھیں گے۔پس ہوسکتا ہے کہ وہ مثلاً اپنے دل میں یہ نیت کرے کہ اب میں سو روپے نقد دے سکتا ہوں، یہ دے دیتا ہوں، چھ ماہ کے بعد اللہ تعالیٰ نے اور جتنی توفیق دی دے دوں گا۔لیکن ہمارے رجسٹروں میں وہ نام وعدے والی فہرست میں نہیں ہوگا۔وہ نقد ادائیگی کرنے والا ہوگا۔غرض ایک دھیلے سے لے کر 500 تک اللہ تعالیٰ نے جتنی توفیق دی ہے، وہ دے۔کیونکہ ثواب رقم پر نہیں ملا کرتا، وہ تو اخلاص پر ملا کرتا ہے۔اور جماعت میں بڑے بڑے مخلص ہیں۔مثلاً افضل عمر فاؤنڈیشن کا جب چندہ جمع ہورہا تھا تو ایک دن ملاقاتیں ہو رہی تھیں۔مجھے دفتر نے اطلاع دی کہ ایک بہت معمر مخلص احمدی آئے ہیں، وہ سیڑھی نہیں چڑھ سکتے۔اور حقیقت یہ تھی کہ یہاں آنا بھی ایک لحاظ سے انہوں نے اپنی جان پر ظلم ہی کیا تھا۔چنانچہ وہ کرسی پر بیٹھے ہوئے تھے، کھڑے بھی نہیں ہو سکتے تھے۔میں نے کہا، میں نیچے ان کے پاس چلا جاتا ہوں۔خیر جب میں گیا، پتہ نہیں تھا کہ وہ کیوں آئے ہیں؟ مجھے دیکھ کر انہوں نے بڑی مشکل سے کھڑے ہونے کے لئے زور لگایا تو میں نے کہا، نہیں، آپ بیٹھے رہیں۔وہ بہت معمر تھے۔انہوں نے بڑے پیار سے دھوتی کا ایک پلو کھولا اور اس میں سے دوسو اور کچھ رقم نکالی اور کہنے لگے ، یہ میں فضل عمر فاؤنڈیشن کے لئے لے کر آیا ہوں۔پیار کا ایک مظاہرہ ہے۔پس اس قسم کا اخلاص اور پیار اور اللہ تعالیٰ کے لئے قربانی کا یہ جذبہ ہے کہ جتنی بھی توفیق ہے پیش کر دیتے ہیں۔اس سے ثواب ملتا ہے ، رقم سے تو نہیں ملتا۔غرض یہ سکیم ہے، جس کے مطابق عمل کرنا 493