تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 492 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 492

تقریر فرمود : 04 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم پھر ہم سپین چلے گئے۔وہاں سے بھی پوچھتے رہے۔جب واپس آئے تو چھ، ساڑھے چھ ہزار پونڈ کیش جمع ہو گیا تھا۔کچھ اور وعدے ہو گئے تھے۔شاید یہ رقم 32 ہزار پونڈ تک پہنچ گئی تھی۔پھر میں نے انہیں کہا کہ فضل عمر فاؤنڈیشن سے کم سے کم ڈبل مجھے چاہئے۔کیونکہ مسلمان احمدی کا قدم ایک جگہ کھڑا نہیں ہوسکتا، ترقی کرتا ہے۔امام رفیق مجھے کہنے لگے کہ یہ دس ہزار پونڈ دو، چار دن میں کیسے جمع ہوں گے؟ آپ مجھے ایک مہینہ کی مہلت دیں، میں خود دورہ کروں گا اور اس طرح یہ دس ہزار پونڈ کی رقم جمع کروں گا۔میں نے ان سے کہا کہ میں ایک دن کی مہلت دینے کے لئے تیار نہیں ہوں۔اور میں آپ کو بتا تا ہوں کہ جب میں یہاں سے جاؤں گا تو اللہ تعالیٰ دس ہزار پونڈ کا بھی انتظام کر چھوڑے گا۔شاید اس بھی زیادہ ہو جائے۔جس دن میں چلا ہوں، (یہ وہ رقم ہے، جو ہمارے اکاؤنٹ میں جا چکی تھی۔بعض رقموں کا ہمیں پتہ تھا۔مثلا گلاسگو، ایڈنبر اوغیرہ میں جمع ہوگئیں۔لیکن ابھی پہنچی نہیں تھیں۔ان کو میں نے شامل نہیں کیا تھا۔) چالیس ہزار کے وعدے ہو چکے تھے اور دس ہزار، پانچ سوپونڈ فقد اس امانت میں جمع ہو چکا تھا۔گو یا فضل عمر فاؤنڈیشن سے ڈبل سے بھی زیادہ۔انشاء اللہ پچاس ہزار کے اوپر وعدے ہو جائیں گے۔پس انہوں نے بڑا اچھا نمونہ دکھایا ہے۔الحمد لله رب العالمین۔پہلے میرا خیال تھا کہ یہاں کی سکیم کے بارے میں خطبہ میں بیان کروں گا لیکن پھر مجھے خیال آیا، خطبہ ہوگا، پھر خطبہ کی میں نظر ثانی کرتا ہوں، دیر ہو جائے گی۔پاکستان کے لئے جو سکیم ہے، اس کا کراچی میں اعلان کر دوں۔یہ تو صحیح ہے کہ فارن اکھینچ کی وقت ہے۔لیکن یہ بھی صبح ہے کہ فارن اکھینچ کی پوزیشن ہے، وہ بدلتی رہتی ہے۔اگر آج کم ہے، ضرورت زیادہ ہے، رقم نہیں جاسکتی۔ہوسکتا ہے، چھ ماہ کے بعداللہ تعالٰی ہمارے لئے ایسے سامان پیدا کر دے کہ فارن ایکسچینج بہت آجائے اور حکومت رقم باہر بھجوانے کی اجازت دے دے۔یہ تو نہیں ہو سکتا کہ اس وقت میں اپیل کروں۔پھر یہ بھی کہ ہم نے جو کتابیں بھیجنی ہیں، وہ یہاں شائع ہوں گی۔اس پر اس مد میں سے ہمارا خرچ ہوگا۔پس یہاں بھی رقم کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ انشاء اللہ جب بھی ہمیں ضرورت پڑے گی تو حکومت ہمارے لئے آسانیاں پیدا کر دے گی، وہ اجازت دے دے گی۔بہر حال ہم نے قانون کی پابندی تو کرنی ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ قانون کی پابندی کے اندر ہی راہیں کھولتا ہے۔پاکستان میں مجھے دوسو ایسے مخلصین کی ضرورت ہے، جو پانچ ہزار روپے کا وعدہ کریں۔جس میں سے دو ہزار روپیہ فوری طور پر ادا کر دیں۔فوری سے میری مراد چند مہینوں کے اندر ادا کرنا ہے۔کیونکہ یہ اعلان شائع ہونا، آواز پہنچنی اور پھر رقموں کا آنا، اس میں وقت لگے گا۔اس لئے فوری سے میری مراد کل 492