تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 489 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 489

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم تقریر فرمودہ 09 جون 1970ء نہیں مل سکتا۔اس لئے میں تمہیں یہ نہیں کہتا کہ before the sun sets یعنی سورج کر غروب ہونے سے پہلے تم احمدیت میں داخل ہو۔بلکہ تمہیں میں یہ کہتا ہوں کہ چوبیس گھنٹے کے اندر داخل ہو۔چنانچہ اگلے دن صبح اس نے بیعت کر لی اور اس طرح سارا خاندان احمدی ہو گیا۔انہی وزیری صاحب کو میں نے بھیجا کہ جا کر گورنر سے ملو اور میری طرف سے اسے یہ پیش کش کرو کہ ہم فوری طور پر تمہاری سٹیٹ میں چار سکول کھولنے کے لئے تیار ہیں۔دولڑکیوں کے اور دولڑکوں کے۔لیکن تمہارے تعاون کے بغیر یہ ہو نہیں سکتا۔اور تم سے ہم صرف دو چیزوں کا تعاون چاہتے ہیں۔ایک ہمیں زمین دو۔کیونکہ ہم باہر سے زمین نہیں لا سکتے۔تم ہی زمین دو گے تو سکول قائم ہوگا۔اور دوسرے تم ہمارے اساتذہ کو Entry Permit (انٹری پرمٹ ) دو۔اس کے بغیر وہ تمہاری سٹیٹ میں آنہیں سکتے۔چنانچہ اس پیشکش کو سن کر وہ بہت خوش ہوا۔معلوم ہوتا ہے، اس کے دل میں اس بات کا بڑا احساس ہے کہ اس کے علاقے کے مسلمان تعلیمی لحاظ سے بہت پیچھے ہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ نارتھ ، جو احمد بیت کا مقابلہ کر رہا ہے، اس کے اندر عیسائی گھس گئے ہیں۔گو ابھی ابتدا ہے۔بہر حال وہ کہنے لگا کہ میں آپ سے ہر قسم کا تعاون کروں گا۔اور میں آپ کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ اگر آپ لوگوں نے سکو تو کے لوگوں کا دل جیت لیا تو سارا مسلم نارتھ آپ کے ساتھ ہو جائے گا۔کیونکہ یہ عثمان بن فودیو کے بچوں کا مرکز ہے۔پھر اس نے کہا کہ بہر حال قانونی کاروائی ضروری ہے۔اس لئے آپ لکھ کر مجھے بھجوا دیں۔میں وہاں یہ کرتا رہا ہوں کہ کام ان پر نہیں چھوڑا بلکہ جو کرنا ہوتا تھا، اپنے سامنے کرواتا تھا۔اسی رات کو میں نے خط ڈرافٹ کروایا، اپنی تسلی کر لی ، دیکھ لیا اور جو تبدیلیاں کرنی تھیں، وہ کروادیں اور پھر ان کو دے دیا کہ یہ خط بھیج دو۔جب وہ خط گیا تو بڑا اچھا جواب آیا۔اس کی نقل بھی مجھے وہیں پہنچ گئی تھی۔دوسرے اس نے ان کو بعد میں یہ اطلاع دی کہ اس نے اپنے Land Departt (لینڈ ڈیپارٹمنٹ) کو، جس کا تعلق زمین کے دینے دلانے سے ہے، یہ حکم دیا ہے کہ ان کی جتنی ضرورت ہے، جہاں ان کو ضرورت ہے ، ان کے لئے زمین کا فوری انتظام کرو۔اور تعلیمی محکمہ کو کہا کہ یہ انتظار نہ کرو کہ یہ خط لکھ کر فارم منگوا ئیں گے بلکہ جو فارم پر کرنے ضروری ہیں، وہ خود ہی ان کو بھیج دو۔پس (انشاء اللہ ( جلد کام ہورہا ہے۔نائیجیریا میں دورہ کی ابتدا تھی۔اتنے ہی وسائل تھے ، جو دل میں خیال آیا ، وہ کر دیا۔اسی طرح ہم دورہ کرتے چلے گئے۔پانچواں ملک گیمبیا تھا۔ہم لائبیریا سے سیرالیون، جو اس کے ساتھ ملتا ہے ، اس لئے نہیں ٹھہرے تھے کہ وہاں سے ہم نے ہوائی جہاز لینا تھا، واپس ہیگ آنے کے 489