تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 490 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 490

تقریر فرموده 09 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم لئے۔پس اگر وہاں ظہر تے ، پھر گیمبیا جاتے ، پھر واپس یہاں آتے تو تکلیف ہوئی تھی، ہمیں بھی اور دوستوں کو بھی۔اس لئے پروگرام یہ بنایا کہ لائبیریا سے ہم سیدھے گیمبیا چلے جائیں گے۔جہاز ویسے وہاں ٹھہرتا ہے۔کچھ دوست ائیر پورٹ پر آئے ہوئے تھے۔چیف گومانگا صاحب ہمارے پریذیڈنٹ جماعت بھی آئے ہوئے تھے۔40-30 منٹ ائیر وڈ رام پریل جاتے ہیں، ان سے ملاقات ہوئی۔پھر ہم گیمبیا گئے۔جب میں گیمبیا میں تھا تو اللہ کی طرف سے بڑے زور سے یہ تحریک ہوئی کہ یہ وقت ہے کہ کم سے کم ایک لاکھ پونڈ فوری طور پر یہاں invest کیا جائے۔پھر سیرالیون میں اپنے کام کئے اور جب میں لندن واپس آیا، میں نے جمعہ میں (میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ فضل عمر فاؤنڈیشن میں انگلستان کی جماعتوں نے تین سال میں 21 ہزار پونڈ چندہ دیا تھا۔یہ بڑی رقم ہے۔چھوٹی سی جماعت ہے۔اور اس کے لئے مکرم چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب بھی تحریک کرتے رہے اور امام رفیق صاحب نے بھی بڑا زور لگایا اور شیخ مبارک احمد صاحب بھی وہاں مہینہ، ڈیڑھ مہینہ رہ کر آئے اور پھر تین سال میں 21 ہزار پونڈ جمع ہوئے۔) دوستوں کو بتایا کہ گیمبیا میں مجھے اللہ تعالیٰ کا یہ منشاء معلوم ہوا ہے کہ کم سے کم ایک لاکھ پونڈ یہاں خرچ کروں۔یہ وقت ہے، پس میں اپیل کرتا ہوں کہ دو سومخلصین مجھے ایسے چاہئیں، جو دو سو پونڈ فی کس دیں۔اور دوسو خلصین مجھے ایسے چاہیں ، جو ایک سو پونڈ فی کس دیں۔اور اس کے علاوہ میں نے بچوں کے لئے ایک مہینہ میں ایک پونڈ اور 3 سال میں 36 پونڈ مقرر کئے۔لیکن پہلے بارہ پونڈ فوری طور پر ادا کرنے کو کہا۔میں نے انہیں یہ بھی کہا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ انگلستان چھوڑنے سے قبل اس مد میں دس ہزار پونڈ کیش ہو ، تا کہ مجھے تسلی ہو جائے۔میں نے انہیں یہ کہا کہ یہ تو اب نہیں ہو سکتا کہ وہاں اللہ تعالیٰ کا بھی یہ منشا ہے۔میں لوگوں سے وعدے بھی کر آیا ہوں ) دو ہفتے کے بعد اگر نائیجیر یا کہے کہ ہمیں دو ہزار پونڈ چاہئیں، کیونکہ کام شروع کرنا ہے اور میں یہ کہوں کہ انا الغنى و اموالى المواعيد کہ میں بڑا امیر ہوں اور وعدے جو ہیں، وہ میری امارات اور دولت ہیں۔پس یہ تو نہیں ہو سکتا۔اس لئے مجھے تسلی ہونی چاہیے کہ فوری طور پر کام شروع کرنے کے لئے دس ہزار پونڈ موجود ہے۔اور ی رقم ان بارہ، تیرہ دنوں کے اندر جمع ہونی چاہئے۔امام رفیق وغیرہ کا خیال تھا کہ یہ بالکل ناممکن بات میں نے کر دی ہے۔میں نے ان کو ایک اور بات کہی اور وہ آپ کو بھی بڑے زور سے کہنا چاہتا ہوں۔میں نے انہیں کہا کہ مجھے یہ فکر نہیں کہ یہ رقم کہاں سے آئے گی؟ کیونکہ جب اللہ تعالیٰ کا یہ منشاء ہے کہ خرچ کیا جائے تو 490