تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 488
تقریر فرموده 09 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم میں جانے کی بجائے ( جہاں اسے ہزار قسم کی سہولتیں مل سکتی ہیں کیونکہ وزیر ہے۔) ہمارے کلینک میں آتا ہے۔بعض لوگوں نے اسے کہا بھی کہ تم یہ کیا کرتے ہو؟ اس نے کہا کہ مجھے یہاں زیادہ سہولت ملتی ہے، یہاں زیادہ اچھی طرح سے مریض کا علاج کیا جاتا ہے۔غرض وہاں بڑا اثر ورسوخ پیدا ہو گیا ہے۔لیکن سکو تو اسٹیٹ ابھی تک احمدیت کا مقابلہ کر رہی ہے۔سکو تو کے گورنر کیبنٹ کی میٹنگ میں شمولیت کے لئے لیگوس آئے تھے۔لیگوس سے سکو تو کی سٹیٹ قریباً آٹھ سو میل کے فاصلے پر واقع ہے۔انہوں نے ائیر پورٹ پر صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے ، یہ کہا کہ میری سٹیٹ میں تعلیمی محاذ پر ایمر جنسی ہے۔اور میں نے یہ ایمر جنسی Declare ( ڈیکلئیر ) کردی ہے اور اپنے تمام Resources ( ری سورسز ( اکٹھے کر رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ عوام میرے ساتھ تعاون کریں گے۔یہ خبر جب میں نے سنی ، اس سے ایک دن پہلے میں نے کمیٹی مقرر کی تھی۔چنانچہ میں نے ایک نایجیرین احمدی کو، جن کے متعلق آپ پڑھ چکے ہیں، کہا کہ چوبیس گھنٹے کے اندر اندر تم جماعت میں شامل ہو گے۔اس نے چوبیس گھنٹے کا انتظار بھی نہیں کیا بلکہ اسی وقت فارم کی تلاش کی اور ایک، دو گھنٹے کے اندرہی بیعت فارم پر کیا۔ان کا قصہ یہ ہے کہ وہ چار سال سے احمدیت کا مطالعہ کر رہے تھے لیکن بیعت فارم پر کرنے لئے تیار نہیں تھے۔وہ اچھے عہدیدار ہیں۔کیبنٹ سیکریٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری ہیں۔قریباً دو ہزار روپے ماہوار تنخواہ لے رہے ہیں۔غرض احمدیت کا مطالعہ بھی کیا اور جاتے ہی میرے ساتھ پیار کا بڑا اظہار کیا۔ہر وقت اپنی کار لے کر آتے تھے۔اور مجھے کچھ حجاب بھی محسوس ہوا کہ احمدی نہیں ہیں۔احمدی ہوتے بھی نہیں اور کار لے کر آجاتے ہیں۔اور کاروں کی ہمارے پاس کمی بھی نہیں ہے، اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔مجھے حجاب تھا کہ ان کی کار میں کیوں بیٹھیں؟ لیکن وہ کہنے لگے کہ بات یہ ہے کہ دوسری کاریں ڈرائیور چلاتے ہیں اور مجھے ڈرائیوروں پر اعتبار نہیں۔میں اس لئے آ جاتا ہوں کہ آپ کا قابل اعتبار ڈرائیور ہونا چاہیے۔خیر وہ چونکہ کار چلاتے تھے۔دو، تین دن تک میں اپنی عادت کے مطابق ادھر ادھر کی باتیں کرتا، پھر ایک بات احمدیت کے متعلق ان کے کان میں ڈال دیتا۔کبھی کوئی نظارہ ایسا دیکھوں، جہاں اللہ تعالیٰ کی شان نظر آئے تو وہ ان کو کہوں۔چنانچہ تین دن کے بعد میں نے محسوس کیا کہ اب یہ تیار ہیں۔وزیری ان کا نام ہے۔میں نے کہا، وزیری تم سورج غروب ہونے سے قبل احمدیت میں داخل ہو گے۔چنانچہ وہ احمدی ہو گئے۔دودن کے بعد ان کی بیوی ملیں تو میں نے ان سے کہا: سورج غروب سے قبل احمدیت میں داخل ہو جاؤ، میں تمہیں اس لئے نہیں کہہ سکتا کہ سورج غروب ہونے میں نصف گھنٹہ باقی ہے اور نصف گھنٹے میں تمہیں بیعت فارم 488