تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 487
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم نصرت جہاں ریزروفنڈ تقریر فرمودہ 09 جون 1970ء تقریر فرموده 09 جون 1970ء میں اس وقت زیادہ دیر تک نہیں بیٹھ سکتا ، تا ہم اس وقت میں سب سے پہلے اس کمیٹی کا ذکر کرنا چاہتا ہوں، جو میں نے نائیجیریا میں بنائی تھی اور جس کے ذمہ یہ کام تھا کہ وہ سکیم تیار کرے، 16 نئے ہائی اسکول اور 4 طبی امداد کے مراکز کھولنے کے لئے۔طبی امداد کے مراکز کو وہاں ہیلتھ کلینک یا ہیلتھ سنٹر کہتے ہیں۔ان کو میں نے کہا کہ افریقہ چھوڑنے سے قبل اس کمیٹی کی پہلی رپورٹ مجھے ملنی چاہیے۔یعنی افریقہ کے براعظم میں مجھے پہلی رپورٹ ملنی چاہیے۔سر جوڑ وہ نقشہ دیکھو، جگہوں کا انتخاب کرو۔کہاں کہاں یہ سکول اور طبی مزا کر کھولنے ہیں؟ اور آگے پھر تیاری؟ کتنے پیسے چاہئیں، وغیرہ؟ جس دن میں نے یہ کمیٹی بنائی، اس سے اگلے روز دوپہر کے وقت اتفاقاً ( میری عادت نہیں ) ٹرانسسٹر ( آن ) کیا۔خبروں کا وقت تھا، میں نے سمجھا شاید کوئی خبر میری دلچسپی کا باعث ہو۔نائیجیریا کی نئے دستور کے مطابق 12 سٹیٹس ہیں۔ہرسٹیٹ کے گورنر ہیں۔شمالی نائیجیر یا مسلمانوں کا علاقہ ہے، جہاں پچھلی صدی کے مجد دیعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے جو صدی کے سر پر بہت سے مجدد پیدا ہوئے ، ان میں سے ایک نائیجیریا کے شمال میں عثمان بن فودیو ( جن کا ذکر میں پہلے بھی کر چکا ہوں) پیدا ہوئے تھے۔کانو بھی ان کا علاقہ ہے۔ان کو اپنے مخالفین سے جنگ لڑنی پڑی تھی۔جب وہ فاتح ہوئے تو کا نو کا علاقہ ان کے ایک لڑکے سلمان کو ملا تھا۔انہی کی نسل اب وہاں آباد ہے۔اور سکو تو کا علاقہ یا سٹیٹ، جو نارتھ ویسٹ (شمال مغرب ) میں ہے، وہ ان کے اس بیٹے کو ملا تھا، جو بعد میں ان کے خلفیہ بنے اور جن کا نام محمد بن عثمان بن فود یو تھا۔سکو تو میں ان کی نسل آباد ہے۔وہ سلطان آف سکوتو کہلاتے ہیں اور یہ امیر آف کا نو کہلاتے ہیں۔کیونکہ یہ سارا علاقہ مسلمانوں کا ہے، انہوں نے احمدیت کا کافی مقابلہ کیا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے فضل کیا، کونو میں خدا کے فضل سے اچھی خاصی جماعت قائم ہو گئی ہے۔وہاں ہمارا ایک ہیلتھ سنٹر بھی ہے، جہاں ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب کام کر رہے ہیں۔اور یہ ہیلتھ سنٹر وہاں اتنا مقبول ہے کہ انہوں نے بتایا کہ وہاں کے وزیر کو اگر طبی امداد کی ضرورت ہو تو وہ گورنمنٹ کے ہسپتال 487