تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 486 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 486

خطاب فرمودہ 07 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم جتنا زیادہ ہم وہاں کام کریں، اتنی جلدی ہم ان کو خدا تعالیٰ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیت سکتے ہیں۔وہ تیار ہیں۔لیکن جیسا کہ ایک موقع پر میں نے وہاں کے طالب علموں کو کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں عقل اور فراست دی ہے، تم کسی قوم سے پیچھے نہیں ہو۔کیونکہ ساتھ ہی میرا پیغام ، امید کا پیغام بھی ہے۔Tree of destiny کا محاورہ میں نے بولا تھا۔پتہ نہیں کہیں اور بولا گیا ہے یا نہیں۔مجھے اب بھی یہ بڑا پسند ہے۔میں نے ان کو کہا کہ تمہارے مقدر کے درخت پر تمہارے پھل تو تیار ہیں لیکن تمہاری گود میں پکے ہوئے پھل کی طرح نہیں گریں گے۔تمہیں اس درخت پر چڑھنا پڑے گا اور یہ پھل حاصل کرنا پڑے گا۔اور یہی ایک حقیقت ہے۔اس واسطے مایوس نہ ہو۔کوشش کرو، کسی سے پیچھے نہ رہو گے۔جن اقوام کا تم پر رعب ہے ، وہ رعب جاتا رہے گا۔کیونکہ تم میں سے بہت سے ان سے آگے نکل جائیں گے، ہر میدان میں، سائنس اور ہر علم میں۔آپ کو بھی اپنی قسمت کے پھل کے حصول کے لئے ایثار و قربانی اور دعا کے درختوں پر چڑھنا پڑے گا۔تب آپ کو اپنے مقدر کا پھل ملے گا۔جو اتنا شیر میں اور لذیذ اور خوشبودار ہو گا کہ آپ کے علاوہ آج کی دنیا میں ویسا پھل کسی اور انسان کے مقدر میں نہیں ہوگا۔اللہ تعالی آپ کو بھی اور مجھے بھی توفیق عطا کرے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور انہیں نبا ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان سے اور وہ سعی مشکور کی ہمیں توفیق عطا کرے۔اب ارادہ تو میرا تھا، چند منٹ اور بولنے کا وقت آدھے گھنٹے سے اوپر ہو گیا ہے۔اب مصافحے بھی ہونے ہیں۔میرا دل کرتا ہے، آپ سے مصافحہ کروں۔بیشک ساڑھے دس، گیارہ بج جائیں۔وہاں تو ایک آدمی نے گنا تھا، پانچ منٹ میں ایک سو ساٹھ سے ایک سواسی مصافحے ہوئے۔جہاں ترتیب ہو، وہاں وقت ضائع نہیں ہوتا۔ترتیب سے ملیں۔بہر حال جتنا بھی وقت لگے گا، انشاء اللہ میں ہر ایک دوست سے مصافحہ کروں گا۔لیکن اس سے پہلے میں دعا کر ا دوں گا کہ ہماری زندگی کا حقیقی مقصد حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور شان اور جلال کا قیام ہے۔خدا کرے کہ ہم اپنی آنکھوں سے اس ساری دنیا میں اس عظمت کو قائم شدہ دیکھیں اور خوشیوں کے دن پائیں“۔( مطبوع روزنامه افضل 09 اکتوبر 1970ء) 486