تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 477
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطاب فرموده 07 جون 1970ء اسکول اور میڈیکل سنٹر وغیرہ بن جائیں گے۔گیمبیا والوں کو میں نے کہا تھا سپیشلسٹس سنٹر باتھرسٹ کے علاوہ چار نئے طبی مراکز بھی انشاء اللہ کھول دوں گا۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کی توفیق دے۔اور یہ کہ آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔انشاء اللہ وہ تعاون کریں گے۔پس ساٹھ ، ستر سکول اور میں میڈیکل سنٹر، یہ دراصل ایک، دو سال کے اندر کھل جانے چاہئیں۔بعض اس کے ایسے خوشکن پہلو ہیں، جن کو میں اس وقت بیان نہیں کرنا چاہتا ، دیر ہو جائے گی۔پھر وہ کسی وقت جماعت کے سامنے آجائیں گے۔اس کے لئے ابتدا بہر حال روپیہ چاہئے۔جب ہم میڈیکل سنٹر کھولیں گے، یہاں سے ڈاکٹر بھیجیں گے تو کرایہ دیں گے، جس پر کافی رقم خرچ ہوگی۔ان سے میرا یہی وعدہ نہیں کہ آئی اسپیشلسٹ آئے گا۔بلکہ وعدہ یہ ہے کہ آئی اسپیشلسٹ ان تمام اوزاروں کے ساتھ آئے گا، جن کی ایک آئی اسپیشلسٹ کو ضرورت ہوتی ہے۔میرا ان سے یہ وعدہ نہیں کہ ایک اچھاڈینٹسٹ آئے گا۔بلکہ ایک ایسا اچھاڈینٹسٹ آئے گا، جس کے پاس ہر وہ سامان ہو گا، جو ایک ڈینٹسٹ کے لئے ضروری ہوتا ہے۔وہ ڈینجر بھی بنائے گا اور ہر قسم کی خدمت کرے گا۔جو آئی اسپیشلسٹ ہے، اس کا ایک محکمہ دکانداری کا ہوگا، جس میں وہ عینکیں بنائے گا۔کیونکہ خالی نسخہ لکھ دینا کافی نہیں۔اس سے تو صرف دس فیصد ان کو سہولت ملتی ہے، اس سے زیادہ نہیں ملتی۔جو ٹی بی کا ماہر معالج آئے گا۔میں نے کہا ہے کہ بہترین up to date ڈیٹ) ایکسرے پلانٹ بھیجیں گے۔لیبارٹری کو Equipment (اکویپمنٹ ) کریں گے۔سارا بوجھ ہم برداشت کریں گے اور عمارت بنائیں گے۔پس ہمیں زمین دو اور انٹری پرمٹ دو۔ممکن ہے، مخالفت کی وجہ سے شروع میں روکیں بھی پیدا ہوں۔کیونکہ میرے آنے کے بعد جیسا کہ ہونا ضروری تھا ، بعض طبقوں نے بڑی شدت سے مخالفت شروع کر دی ہے۔اور میں بہت خوش ہی ہوں۔جتنا انہیں غصہ آ رہا ہے، اتنا ہی میں خوش ہوں۔ایک تو اللہ تعالیٰ کا یہ بھی وعدہ ہے، ایک حقیقی مسلمان کے لئے کہ جو اس کا مخالف ہوتا ہے، اس کو خدا کہتا ہے۔مُوْتُوْا بِغَيْظِكُم کہ جلومرو۔پس معاندان اسلام جتنا جلیں گے، اتنا ہی اللہ تعالیٰ ہماری مددکرے گا۔اس۔زیادہ جلیں گے اور اپنے لئے ایک نہایت ہی گندا چکر قائم کرلیں گے۔سے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں صرف یہ وعدہ نہیں دیا کہ آگ کے متعلق دنیا یہ نظارہ دیکھے گی کہ وہ جماعت احمدیہ کی غلام ہے۔صرف یہی وعدہ نہیں۔بلکہ یہ وعدہ دیا ہے کہ آگ ہمارے 477