تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 475 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 475

تحریک جدید - ایک الی تحریک۔۔۔جلد چہارم - خطاب فرموده 07 جون 1970ء اندراندر ) پانچ سو میں سے کم از کم دو سوفوری ادا کر دیں اور بقیہ اسی طرح تین سال کے اندر۔اس طرح میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے قریباً دولاکھ پونڈ کی رقم پاکستان سے جمع ہو جائے گی۔امریکہ کے لئے میں نے تیس ہزار ڈالر مقرر کر کے وہاں ان کو اطلاع بھی دے دی ہے۔continent ( کانٹیٹ) سے بڑی اچھی response ( ریسپانس) آئی ہے۔ہماری چھوٹی سے جماعت ہے، ڈنمارک کی۔انیس سو پونڈ کے وعدے اس چھوٹی سی جماعت کی طرف سے مجھے مل چکے ہیں۔اس طرح دوسری جماعتیں رشک بھی کر رہی ہیں، انگلستان پر اور فکر بھی کر رہی ہیں، اپنی جانوں کا۔یہ رقمیں وہاں بھی جمع ہوں گی۔اس وقت ہمارے لئے پاکستان سے روپیہ باہر بھیجنا تو ممکن نہیں۔لیکن حکومت کی اجازت سے ہم کتب باہر بھجوا سکتے ہیں ، اس مد میں سے۔میں نے مغربی افریقہ جانے سے پہلے غالبا ذ کر کیا تھا، پریس کی تحریک اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوئی ، بہت بڑے پریس کی۔وہ خط و کتابت ہماری جاری ہے۔ایک بہت بڑی فرم انگلستان میں بہت اچھے پریس یا پریس کے بعض حصے بنا رہی ہے۔میرا خیال ہوا کہ میں خود سے دیکھوں۔ان سے وقت مقرر کیا، وہاں چلے گئے۔تو ان کا مینجنگ ڈائریکٹر اور ایکسپورٹ کے محکمے کا انچارچ دونوں آ گئے اور ان سے گفتگو ہوئی۔وہ مجھ سے پوچھنے لگا کہ اتنا بڑا اپر یس تم نے کیا کرنا ہے؟ میں نے کہا کہ ہماری خواہش یہ ہے کہ ساری دنیا میں قرآن کریم کی کاپیاں flood (فلڈ ) کر دیں، ہر جگہ ہم پہنچا دیں۔یہ ہمارا مقصد ہے۔وہ چونکہ عیسائی تھا، اس کا منہ سرخ ہو گیا۔لیکن وہ بات تو ادب سے کر رہا تھا۔ہمیں کسی سے ڈرنے کی ضرروت نہیں، نہ چھپانے کی ضرورت ہے۔ہمارا مقصد ساری دنیا کو فتح کرنا ہے۔اور فتح ہم کر نہیں سکتے ، جب تک ہم اس قرآن کریم کی عظمت اور اس کے نور کو ان کے سامنے پیش نہ کر دیں۔ہماری طرف سے غفلت ہو رہی ہے۔غرض کتب یہاں شائع ہوں گی ، پھر یہ بھی ہے کہ فارن ایکھینچ کی ایک جیسی حالت نہیں رہتی ، کسی وقت اللہ تعالیٰ اپنے دین کی مدد کے لئے اس حکومت کے فارن ایکسچینج کی پوزیشن اتنی اچھی کر دے گا کہ حکومت کہے گی کہ قرآن کریم کی اشاعت کے لئے جتنا چاہو باہر روپیہ لے جاؤ اور وہاں بناؤ ، ہسپتال اور سکول۔میں افریقہ کے ان ممالک سے جو فوری وعدہ کر کے آیا ہوں ، وہ قریباً 30۔25 ہسپتال کھولنے کا ہے۔جس کو ہم میڈیکل سنٹر یا ہیلتھ سنٹر کہتے ہیں۔اور قریباً ستر ، اسی ہائی اسکول ان ممالک میں بنانے ہیں۔پس مجھے رضا کاروں کی فکر نہیں ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کو اخلاص دیا ہے اور اخلاص کے ساتھ خلافت کی نعمت بھی دی ہے۔لندن کے احمدی ڈاکٹروں کو جو اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں ، میں نے کہا 475