تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 474 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 474

خطاب فرمودہ 07 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم بڑا ہی پیارا نمونہ انگلستان کی جماعت نے دکھایا ہے۔چند دنوں کے اندراندر اتنی بڑی رقم کیش جمع ہوگئی کہ ایک شخص مجھ سے پوچھنے لگا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں، میں بنک سے over drow لے کر دوسو پونڈ ادا کر دوں۔کیونکہ اس نے دوسو پونڈ کا وعدہ کیا تھا۔میں نے کہا کہ نہیں قرض تم لو گے تو ایک بوجھ تمہاری طبیعت پر ہو گا۔شیطان وسوسہ بھی ڈالتا ہے اور میں اس چیز کو پسند نہیں کرتا۔میں نے اسے سمجھایا اور وہ چلا گیا۔دو دن کے بعد میرے پاس آیا اور کہنے لگا، میں نے سوچا کہ میں اپنی دنیوی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے بنک سے ایڈوانس لے لیتا ہوں تو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے میں کیوں ایڈوانس نہ لوں؟ اس لئے میں نے بنگ سے ایڈوانس لے کر وعدہ ادا کر دیا ہے۔پس اس قسم کے فدائی ہماری جماعت میں ہیں۔یہاں بھی ہیں اور وہاں بھی۔یہاں پر بھی میں نے یہ تحریک کرنی ہے۔پہلے میرا خیال تھا کہ ربوہ میں یہ تحریک کروں گا۔لیکن پھر مجھے یہ خیال پیدا ہوا کہ یہاں بہت سے باہر کے دوست بھی جمع ہیں۔امراء صاحبان بھی اور دوسرے نمائندے بھی ، اگر وہاں تحریک ہوئی تو ممکن ہے کہ الفضل دیر بعد پہنچے۔پاکستان کے لئے اللہ تعالیٰ نے جو سکیم میرے ذہن میں مخلصين ڈالی ہے، وہ یہ ہے کہ میں پاکستان کے احمدیوں سے یہ توقع رکھتا ہوں کہ ان میں سے دوسو ایسے مخل نکلیں گے، جو کم از کم پانچ ہزار روپیہ فی کس نصرت جہاں ریزروفنڈ کے لئے پیش کریں گے۔اور اس میں سے دو ہزار کی رقم ایک، دوماہ کے اندر اندر وہ داخل کرا دیں گے، خزانہ کی مد میں۔اور باقی تین ہزار روپیہ اگر چاہیں تو تین قسطوں میں اور اگر چاہیں تو دوسرے اور تیسرے سال یعنی تین سال کے اندر اندر وہ جمع کر دیں گے۔اس کے علاوہ دو سوایسے مخلصین چاہئیں (پہلا وعدہ میاں عباس احمد خان نے لندن میں ہی کر دیا تھا۔میں اس وقت وعدے نوٹ نہیں کروں گا، لکھ کر بھجوا دیں۔) جو دو ہزار روپیہ دیں۔جس میں سے وہ ایک ہزار روپیہ دو ماہ کے اندر اندر ادا کر دیں۔اور بقیہ ایک ہزار تین سال کے اندر مناسب مقسطوں میں ادا کر دیں۔یہ چودہ لاکھ رپے کی رقم بن جاتی ہے۔یعنی گیارہ روپے کے حساب سے جو ہمارا ریٹ ہے، سوا لاکھ پونڈ کے قریب۔اگر کوئی چاہے تو پانچ ہزار کی بجائے تمیں ہزار بھی دے سکتا ہے۔پھر ایک ہزار آدمی احمدیوں میں سے مخلصین میں سے ایسا چاہئے ، جو کم سے کم پانچ صد روپیہ فی کس دیں۔( یعنی پانچ سو سے دو ہزار تک۔دو ہزار سے اوپر والے وہ دوسری فہرست میں آجائیں گے۔) جس میں سے دوسور پیہ نقد ادا کریں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ دوماہ کے اندر۔کیونکہ میری آواز پہنچنے میں وقت لگے گا۔جواب آنے میں وقت لگے گا۔اس لئے میں دوماہ رکھ رہا ہوں۔(جس وقت میں فوری کہوں، میرا مطلب ہے، دوماہ کے 474