تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 419 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 419

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اگست 1969ء بعض مربیوں کے متعلق میرا ایتاثر ہے کہ ان خوش بختوں نے اپنے مقام کو پہچانا نہیں وو خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اگست 1969ء۔اس وقت میں دوستوں کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ تحریک جدید اور وقف جدید کے چندے اس وقت تک پچھلے سال سے بھی کم وصول ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے سورۃ انبیاء کی ایک آیت میں فرمایا ہے کہ جولوگ ایمان کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اعمال صالحہ بجالائیں گے، یعنی ایک تو جن کے اعمال میں کوئی فساد نہیں ہوگا اور دوسرے حالات کے تقاضوں کو وہ پورا کرنے والے ہوں گے، اللہ تعالیٰ ان کی اس کوشش کور د نہیں کرے گا۔فَلَا كُفْرَانَ لِسَعْيِه اس میں ہمیں ایک تو یہ بتایا گیا ہے کہ انسان کا اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے ہوئے اور اس کی رضا کے حصول کے لئے اعمال صالحہ بجالانے سے اللہ تعالیٰ کے پچھلے انعامات کا بھی پوری طرح شکر ادا نہیں ہو سکتا، اس پر اجر کا حق نہیں بنتا۔دوسرے فَلَا كُفْرَانَ لِسَعْيِه で ہمیں بتاتا ہے کہ گوحق تو انسان کا نہیں بنتا لیکن اللہ تعالیٰ نے ہم سے یہ وعدہ کیا ہے کہ اگر تم ایمان کے تقاضوں کو پورا کرو گے اور وقت کے تقاضوں کو پورا کرو گے اور فساد سے بچو گے اور ہر جہت سے تمہارے اعمال، اعمال صالحہ ہوں گے تو پھر تمہاری یہ کوشش اور تمہاری یہ جد و جہد رد نہیں کی جائے گی۔بلکہ اس پر تمہیں مزید انعامات ملیں گے۔مومن کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا جو سلوک ہے، اس کے نتیجہ میں اس کا ہر قدم پہلے سے آگے پڑتا ہے۔وہ ترقی کی راہ اور رفعتوں کے حصول میں ہر دم آگے سے آگے اور بلند سے بلند تر ہوتا چلا جاتا ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی قربانیاں ہر آن پہلی قربانیوں سے آگے بڑھ رہی ہوتی ہیں۔اس کی فدائیت اور اس کا ایثار اور اللہ تعالیٰ کی رضا کی جستجو میں اس کی کوشش اور مجاہدہ پہلے سے بڑا ہوتا ہے۔مومن ایک جگہ ٹکتا نہیں۔اس سے اس کے دل، اس کے دماغ، اس کے سینہ اور اس کی روح کو تسلی نہیں ہوتی۔419