تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 177 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 177

خطبه جمعه فرموده 25 اگست 1967ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم کندھا ملا ہوا ہے اور مسجد کے دروازہ تک نہیں پہنچ سکتا۔بعد میں تین چار رضا کار آئے اور انہوں نے بڑی خص مشکل سے رستہ بنایا ، تب میں مسجد میں پہنچا۔آنے والوں میں بڑے بڑے لوگ بھی تھے، جن کی طرف اس وقت ہماری توجہ بھی نہ ہوئی۔خود ہی وہ افتتاح کی تقریب میں شامل ہوئے اور پھر واپس چلے گئے۔ان لوگوں میں ہمارے علاقہ کا لارڈ میئر بھی تھا، جو بڑا شریف انسان ہے اور جماعت کے دوستوں کے ساتھ تعلق بھی رکھتا ہے۔ہمارے ملک میں تو رواج نہیں ، وہاں یہ رواج ہے کہ اگر کوئی آدمی، جس کو وہ بڑا سمجھیں، ان کے ملک میں آجائے تو وہ اسے ریسیو کرتے ہیں۔Reception دیتے ہیں۔اور یہ ایک ناریل سی چیز ہے۔پندرہ منٹ کے قریب عرصہ کے لئے یہ تقریب منائی جاتی ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ ہم اس شخص کو اپنے میں شامل کر رہے ہیں اور یہ اس کے لئے احترام اور عزت کا ایک مظاہرہ ہوتا ہے۔چنانچہ افتتاح سے دوسرے روز انہوں نے میرے اعزاز میں ریسپشن (Reception) دی تو وہاں انہوں نے مجھے بتایا کہ میں بھی افتتاح کے موقع پر موجود تھا۔حالانکہ ہم میں سے کسی نے بھی انہیں نہیں دیکھا۔چنانچہ معذرت کی گئی کہ لوگ چونکہ بڑی تعداد میں جمع تھے، اس لئے ہم نے آپ کو دیکھا نہیں۔افتتاح کے روز قریباً سوا سو آدمی کے لئے کھانا کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔چائے اور پیسٹری کا انتظام تھا۔لیکن یہ کھانا ان لوگوں کو بھی کھلایا گیا ، جو اس موقع پر بلائے نہیں گئے تھے۔ہمارے آدمی باہر جاتے اور بعض لوگوں کو پکڑ کر اندر لے آتے اور انہیں کھانا کھلاتے۔کھانا میں خدا تعالیٰ نے ایسی برکت دی کہ وہ ختم ہونے میں نہیں آتا تھا۔کوئی تین سو کے قریب آدمیوں نے کھانا کھایا۔ہمارے مقامی احمدی دوست بڑے حیران تھے کہ چھوٹے پیمانہ پر انتظام تھا، جو ختم ہونے میں نہیں آتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لنگر کے کھانے کو بھلا کون ختم کر سکتا ہے۔وہاں کے پریس نے پہلے اسلام کے خلاف بعض غلط باتیں شائع کر دیں۔لیکن بعد میں خود ہی ان باتوں کی تردید بھی کر دی۔السٹریٹڈ ویکلی اور دوسرے کئی اخباروں نے ایک ایک صفحہ مسجد کے افتتاح کے لئے دیا، جو ان ملکوں کے لئے تو کیا ، دوسرے ملکوں کے لئے بھی ممکن نہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے ہر رنگ میں اس سرور کے سامان کر دیئے، جو مجھے رویا میں دکھایا گیا تھا۔اور ابھی اس کے بہت سارے حصے باقی ہیں۔جب میں ان تک پہنچوں گا تو ان کے متعلق کسی قدر تفصیل سے بیان کروں گا۔میں آج خطبہ لمبا کرنا چاہتا ہوں۔نمازیں (جمعہ و عصر ) جمع کراؤں گا۔آج شام تک اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو دوستوں کے لئے پروگرام بنایا ہوا ہے۔سوائے اس کے کہ آپ تھک جائیں۔اگر آپ تھک جائیں تو مجھے بتا دیں۔177