تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 124 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 124

خطبہ عید الفطر فرمودہ 13 جنوری 1967ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اور یہ عید جو ہے، اس کے متعلق یا درکھنا چاہیے کہ رمضان میں تو اطعام مسکین کی بجائے بعض دوسری عبادتوں کی طرف ہمیں زیادہ متوجہ کیا گیا تھا۔یعنی قیام لیل کی طرف اور خدا کے لئے کھانے کو چھوڑ دینے کی طرف۔وہ جو کھلانے والا حصہ تھا، وہ اتنا نمایاں نہیں تھا۔اگر چہ پہلے روزے سے ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ کے صحابہ اور امت کے بزرگوں کا یہ طریق رہتا تھا کہ وہ بڑی کثرت کے ساتھ اس بات کا اہتمام کیا کرتے تھے کہ جو مستحق ہیں، انہیں کھانا کھلائیں۔لیکن جو چیزیں نمایاں ہوتی ہیں رمضان کے مہینے میں ، وہ قیام لیل اور خدا کے لئے کھانا چھوڑنا ہے۔اور جو چیزیں نمایاں ہوتی ہیں عید کے دن ، وہ کھانا کھانا اور کھلانا ہے۔تو یہ بھی دراصل رمضان کی عبادت کا ہی حصہ ہے اور اسی طرف ہمیں متوجہ کرتا ہے۔آج عید ہے، میں نے اپنے خطبہ کے شروع میں یہ دعا کی تھی کہ اللہ تعالی آپ سب کو بشمولیت خاکسار عید کی حقیقی خوشی نصیب کرے۔اور اب جو میں نے مضمون بیان کیا ہے، اس کے بعد میں یہ کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس بات کی توفیق دے کہ اس کی رحمتوں کے دروازے جو ہم پر بار بار کھولے جاتے ہیں، ہم بار باران سے فائدہ اٹھا ئیں۔اور ہر روز ہمارے لئے روز عید ہو جائے۔اور اللہ تعالیٰ ہمیں اس بات کی توفیق دے کہ وہ جو یہ چاہتا ہے کہ اس کے قرب کے حصول کے لئے بھائیوں کی بھوک کا خیال رکھا جائے اور انہیں شیطان کی غلامی سے بچانے کی کوشش کی جائے، اللہ تعالیٰ ہمیں اس ذمہ داری کی ادائیگی کی بھی توفیق عطا کرے۔اور اس طرح پر ہمارے لئے ہر دو معنی سے حقیقی خوشی اور حقیقی عید کے سامان پیدا ہو جا ئیں۔اللهم آمین“۔(مطبوعه روزنامه الفضل 18 جنوری 1967ء) 124