تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 334 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 334

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1953ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم اسی دن تم خدا تعالی کی نافرمانی کرنے لگو غریبوں پر ظلم کرنے لگو زمین پر اکڑ کر چلنے لگو، ہمسایوں سے میٹھے منہ بات بھی نہ کرو تو وہ تم پر کیوں فضل کرے گا ؟ وہ تمہیں اس دنیا میں جنت کیوں دے گا ؟ جب کہ تم نے خود دوزخ لے لیا۔وہ کہے گا میں جنت تھا تم نے مجھے اپنے دلوں سے نکال دیا اور شیطان، جو دوزخ تھا، اسے اپنے دلوں میں جگہ دے دی۔پیس اپنے عظیم الشان مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے اور یہ یادرکھتے ہوئے کہ جس قدرتم قربانی کرتے ہو، اس قدر تم خدا تعالیٰ کے قریب ہو جاؤ گے۔اور یہ جانتے ہوئے کہ تمہاری ان حقیر قربانیوں کی وجہ سے ہر جگہ مجھے نیچا دکھانے والے ناکام رہے، تم خوشی اور بشاشت سے آگے بڑھو اور پہلے سے بڑھ چڑھ کر وعدے لکھواؤ۔تا دنیا میں اشاعت اسلام ہو سکے ور تمہارا نام مجاہدوں کی فہرست میں لکھا جائے“۔مطبوع روز نامها صبح 11 دسمبر 1953ء) 334