تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 333
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم دوستانہ تعلقات تھے۔انہوں نے لکھا کہ جن صاحب کے نام آپ ) از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 953 آئی تھی، انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے مشورہ کے مطابق کام کر دیا جائے گا۔بہر حال اس وقت گندم کی قیمت گر جانے کی وجہ سے یہاں سیک نوبت پہنچی تھی کہ ایک شخص ، جو آسودہ حال تھا، وہ ضلع لائل پور میں نہایت اعلیٰ سات آٹھ مربعوں کا مالک تھا لیکن گندم کی قیمت اتنی گر گئی تھی کہ ساری گندم کے دے دینے کے بعد بھی حالیہ رہ جاتا تھا اور وہ ادا نہیں کر سکتا تھا۔بہر حال قبل از جنگ اوسط قیمت گندم کی تین ساڑھے تین روپے فی من تھی۔اب حالت یہ ہے کہ میرا خیال ہے کہ 6-5 روپے فی من سے قیمت نہیں گرے گی۔پس فصل کی قیمت بڑھانے کی بجائے ہمیں پیداوار کو بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے اور یہ کام ہم نہیں کرتے۔ہم فصل کی قیمت بڑھا کر اپنی آمد کو زیادہ کرتے ہیں۔حالانکہ چاہئے یہ تھا کہ ہم اپنی فصل بڑھا کر آمد بڑھاتے۔مثلاً کپاس اور گڑ ہے۔گڑ کی پیداوار ہمارے ملک میں پچاس سے سومن فی ایکڑ ہے لیکن یہ بھی خاص ضلعوں میں۔لیکن ان ممالک میں 300 من فی ایکڑ پیداوار ہے۔تم اسے مہنگا کر لو تو سارا ملک چیختا ر ہے گا۔لیکن اگر اس کی مقدار زیادہ کر لوتو 1500 روپے فی ایکڑ آمد ہو سکتی ہے۔یہ سب باتیں میں جانتا ہوں اور ان کے جواب بھی جانتا ہوں۔بلکہ زمینداروں کو تو میں کہتا ہوں کہ جو تباہیاں تمہاری فصلوں پر آئی ہیں، وہ میری فصلوں پر بھی آئی ہیں۔جن حالات سے تم گزرے ہو، انہی حالات سے میں بھی گزرا ہوں۔اس لئے تم یہ نہ کہو کہ ہماری آمد کم ہو گئی ہے۔میں جانتا ہوں کہ اگر تمہاری آمد ایک طرف سے کم ہو جاتی ہے تو دوسری طرف بڑھنے کے امکان بھی ہوتے ہیں۔ہمیں زمین اور زمینی چیزوں سے صلح نہ رکھنی چاہئے۔ہمیں اس ہستی سے صلح کرنی چاہئے ، جس نے زمین کو پیدا کیا ہے، جس نے طاقت پیدا کی ہے۔اگر تم اس سے صلح کرو گے، اگر تم اسے اپنی قربانیوں سے خوش کرو گے تو وہ زمین سے سونا اگلوائے گی اور تمہارے گھروں کو آرام اور راحت سے بھر دے گی۔خدا تعالیٰ جب کہتا ہے کہ جنت میں مومنوں کو ایسی نہریں ملتی ہیں، جن میں دودھ اور شہر چلتا ہے۔خدا تعالیٰ جب کہتا ہے کہ مومنوں کو جنت میں صاف و شفاف محل ملتے ہیں۔خدا تعالیٰ جب کہتا ہے کہ جنت میں مومن جو چیز مانگیں گے ، وہ انہیں میسر آ جائے گی۔انہیں جنت میں اعلیٰ سے اعلیٰ غذا ئیں ملیں گی۔تو ہمارا خدا صرف اگلے جہاں کا ہی خدا نہیں ، وہ اس جہاں کا بھی خدا ہے۔اگر تم اس کے بتائے ہوئے طریق پر چلو اور محنت سے کام کرو تو اس دنیا میں بھی وہ تمہیں دودھ اور شہد کی نہریں دے گا۔اس دنیا میں بھی وہ تمہارے لئے فراوانی کے سامان پیدا کر دے گا اور تم اس کی رحمتوں اور فضلوں کو دیکھ لو گے۔لیکن اگر یہ ہو کہ جس دن تمہارے پاس روپیہ آئے ، 333