تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 134 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 134

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 جنوری 1950ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم تحریک جدید نے جائیدادیں بنانے کے لئے ، لئے تھے۔پس احباب، اول تو پورا زور لگا کر فروری مارچ اور اپریل میں دفتر اول اور دوم کے گذشتہ بقائے وصول کر لیں۔اور دوسرے دور اول اور دوم کے موجودہ سال کے وعدوں کو پیچھلے سالوں کے وعدوں سے بڑھانے کی کوشش کریں۔بلکہ دفتر دوم کو تو بہت زیادہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔کیونکہ اب وہ وقت قریب آنے والا ہے، جبکہ سارا بوجھ دفتر دوم پر ڈال دیا جائے۔اب تو صرف یہ ہوتا ہے کہ دفتر اول خرچ اٹھاتا ہے اور دفتر دوم قرضوں کو ادا کرنے میں مدد دیتا ہے۔لیکن آئندہ سارا بوجھہ دفتر دوم پر ڈال دیا جائے گا۔نئی پود خدا تعالیٰ کے فضل سے تعداد میں زیادہ ہے اور ان کی آمدنی بھی پہلوں کی آمد سے زیادہ ہے، اس لئے کوئی وجہ نہیں کہ وہ سارا بوجھ نہ اٹھا سکے۔بشرطیکہ اس کے اندر اس کا احساس پیدا ہو جائے۔اس کے بعد دوسرا امر ، جس کے متعلق میں آج کچھ کہنا چاہتا ہوں ، یہ ہے کہ وہ وقت آگیا ہے کہ جب جماعت کی مخالفت پھر اس ملک میں شروع ہو جائے۔دشمن اپنی دنیوی اغراض کے لئے مختلف بہانے بنا بنا کر اور اپنے پاس سے جھوٹ تراش کر جماعت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔بلکہ علی الاعلان یہ ترغیب دلائی جاتی ہے کہ اگر تم ایک ایک احمدی کو مارڈالوتو یہ جماعت ختم ہو سکتی ہے۔1947 ء میں پارٹیشن سے پہلے جب جماعت ان مظالم کا مقابلہ کر رہی تھی، جو مشرقی پنجاب میں مسلمانوں پر ہورہے تھے تو اس کی تعریفیں کی جاتی تھیں۔جب مشرقی پنجاب سے مسلمانوں کے نکل جانے کے بعد قادیان کا مرکز قائم رہا اور دشمن کا مقابلہ کرتارہا تو اس کی تعریف کی جاتی تھی۔جب کشمیر کے معاملہ میں سب سے پہلے میں نے توجہ دلائی کہ یہ اہم چیز ہے اور یہ کہ باؤنڈری کمیشن نے دیدہ دانستہ گورداسپور کا علاقہ اس لئے ہندوستان کے سپرد کیا تھا تا کشمیر ان کے ہاتھ آسکے تو اس وقت جماعت کی تعریف کی جاتی تھی۔جب چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے امریکہ میں عرب اور پاکستان کے کیس کو اس عمدگی سے پیش کیا کہ ساری دنیا گونج اٹھی تو اس کی تعریف کی جاتی تھی اور احمدی بہت خوش تھے۔جب میں انہیں کہتا تھا کہ تبلیغ کرو تو وہ کہتے تھے، حضور ! کچھ عرصہ ٹھہر جائیے ، جماعت کے لئے فضا بہت اچھی ہے، لوگ اس پر خوش ہیں، کہیں یہ فضا خراب نہ ہو جائے لیکن میں کہتا تھا کہ وہ وقت دور نہیں ، جب وہی زبان، جواب تمہاری تعریف کر رہی ہے، تمہاری موت کا فتوی دے گی۔اور آج کے دن پر تم پچھتاؤ گے کہ تم نے اسے ضائع کر دیا اور تبلیغ نہ کی۔میری عمر میں سینکڑوں دفعہ میرا اور غیر مسلموں کا اختلاف ہوا، میری عمر میں بہت دفعہ میرا اور حکومت کے افسروں کا اختلاف ہوا، میری عمر میں کئی دفعہ جماعت کے ساتھ بھی میرا اختلاف ہوا اور خدا تعالیٰ نے ہر دفعہ بلا استثناء 134