تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 133
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلدسوم ہو اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 جنوری 1950ء غالب ہم ہیں، جن کے ساتھ غالب خدا ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 27 جنوری 1950ء میرے گلے میں ابھی تک تکلیف ہے، جس کی وجہ سے میرے لئے بولنا مشکل ہے۔اس لئے میں آج مختصر طور پر جماعت کو بعض باتوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔پہلی بات تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے پچھلے خطبہ کے موقع پر بیان کیا تھا ، جماعت کو تحریک جدید کے وعدوں کی طرف جلد سے جلد توجہ کرنی چاہئے۔میرے خطبہ کے اعلان کے بعد، جو الفضل میں تھوڑے ہی دن دئے ، شائع ہوا ہے، کچھ فرق تو پڑا ہے۔لیکن ابھی تک تحریک جدید کے وعدوں کی مقدار پچھلے سال کے وعدوں کی مقدار سے کم ہے۔گو وعدوں کا فرق پہلے دور میں قریباً65 ہزار کا تھا، جواب 21 ہزار کے قریب رہ گیا ہے۔گویا 34 ہزار کا فرق اس عرصہ میں پورا ہو گیا ہے۔اسی طرح دفتر دوم کا فرق بھی پہلے کی نسبت کم ہو گیا ہے۔تحریک جدید دفتر اول کے سولہویں اور دفتر دوم کے چھٹے سال کی تحریک کرتے ہوئے، میں نے وعدوں کی میعاد کی تعیین نہیں کی تھی، جس کی وجہ سے وعدوں کی رفتارست رہی۔اب میں نے میعاد اسی غرض کے لئے بڑھادی ہے تا جماعت کی اس طرف توجہ ہو سکے۔اور میں امید کرتا ہوں کہ احباب اس میعاد میں پوری کوشش کریں گے کہ سال گذشتہ کے تمام وعدے وصول ہو جائیں۔اور آئندہ کے لئے بھی تمام افراد سے تحریک جدید کے وعدے لئے جائیں۔اس سال کی آمد اس حد تک کم ہے کہ بالکل ممکن ہو سکتا ہے کہ بقیہ سال تحریک جدید قرضہ لے کر گزارے۔اور ایسا گذشتہ 15 سال میں کبھی نہیں ہوا۔حتی کہ سال 47-48 میں بھی ، جو کہ بڑی تباہی کا سال تھا تحریک جدید کو قرضہ لے کر نہیں گزارنا پڑا۔اب جبکہ امن ہو چکا ہے، ایسی حالت کا پیدا ہو جانا، خطرناک ہے۔ابھی بقیہ مہینوں میں تحریک جدید کا نوے ہزار کا خرچ باقی ہے اور خزانہ میں صرف 15 ہزار روپیہ کی رقم ہے۔اور اتنی رقم اور وصول ہوسکتی ہے کہ نوے ہزار ہو جائے اور تحریک جدید خیریت سے بقیہ سال گزار سکے۔غرض 75-80 ہزار کے وعدے باقی ہیں اور دفتر دوم کی حالت تو بہت ہی خراب ہے۔دفتر دوم کی مقدار چونکہ کم ہے، اس لئے بقایا کم ہے۔لیکن اس کا بقایا کئی سالوں سے چلا آ رہا ہے۔اگر وہ وصول ہو جائے تو ان قرضوں کی ادائیگی میں بہت کچھ آسانی ہو جائے ، جو 133