تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 600 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 600

خطبہ جمعہ فرمودہ 05اکتوبر 1945ء تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم سال کے عرصہ میں ایسا ہو جاتا تب بھی کہہ سکتے تھے کہ پچھلے ہزار سال میں ایک دفعہ ایسا ہوگزرا ہے، کہیں پڑھا ہوگا ، خیال میں آگیا۔پر آدم کی پیدائش سے لے کر اب تک چھ ہزار سال ہمارے مذہب کی رو سے اور لکھوکھا سال سائنسدان لوگوں کی رو سے ہو گئے۔لیکن ان لکھوکھا سالوں یا چھ ہزار سال میں کروڑہا آدمی جو ہر زمانہ میں ہوتے چلے آئے ہیں اور سینکڑوں حکومتیں ہوتی چلی آئی ، ان میں سے کسی پر بھی ایسا واقع نہیں گزرا۔گویا آدم سے لیکر 1940 ء تک دنیا کی تاریخ میں اس کی مثال کہیں نہیں پائی جاتی۔مگر چونکہ اس خواب کی اشاعت واقعہ سے پہلے نہیں ہوئی۔اس لئے جنہوں نے اس کو سنا تھا، وہ بھی سمجھتے ہیں کہ ہم دنیا کو اس کا ثبوت کس طرح دیں گے؟ کیونکہ یہ خواب قبل از وقت اخبارات میں نہیں چھپی۔اس کے مقابلہ میں مسٹر ماریسن کے متعلق جو پیشگوئی ہوئی ، باوجود یکہ وہ اہمیت کے لحاظ سے اس پہلی خواب کا سینکڑواں حصہ بھی نہیں لیکن اس کا اثر بے انداز ہوا ہے۔جماعت کے دوست بھی اس کا خوب پرا پیگینڈا کرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ خبر قبل از وقت اخبار میں چھپی ہے، اب دشمنوں پر اس کا اثر ہوگا اور غیر بھی اس کا اثر قبول کر رہے ہیں۔چنانچہ آج ہی اس بارے میں شمس صاحب کی تار آئی ہے۔جو تر جمہ کر کے اخبار میں شائع کر دی جائے گی۔جس سے پیغامیوں کے جھوٹے پروپیگنڈا کا بھی رد ہو جائے گا۔اس تار میں لکھا ہے کہ دو اخباروں نے مسٹر ماریسن کی پیشگوئی کے متعلق مضمون شائع کئے ہیں۔جن میں سے ایک اخبار ڈیلی میل ہے۔( جو میں چالیس لاکھ تک روزانہ شائع ہوتا ہے اور دنیا کا سب سے بڑا اخبار سمجھا جاتا ہے۔) اس میں پارلیمنٹ کے ایک ممبر نے لکھا ہے کہ مسٹر مارلین آج لیبر پارٹی کا سب سے طاقتور انسان ہے اور اس کا مستقبل اور بھی یقینی ہے کیونکہ ہندوستان کے ایک شخص نے خواب کے ذریعہ پہلے بتا دیا ہے کہ انگلستان میں چالیس سال تک ایسا آدمی پیدا نہیں ہوگا۔اور پھر آگے چل کر کہتا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کیونکہ اس پیشگوئی سے معلوم ہوتا ہے کہ انگلستان پر جو آئندہ مصیبتیں آنے والی ہیں، انگلستان ان سے پیشگوئی کے ماتحت فاتح کی حیثیت سے عہدہ برآ ہو گا۔اور پھر اس کے آگے لکھا ہے کہ مسٹر مارین انگلستان کا سٹالن ہے۔اسی طرح گزٹ اینڈ برونیوز نے اس خواب کا ذکر کیا ہے۔اور وہ اس علاقہ کا اخبار ہے، جس میں ہماری مسجد ہے۔اس نے چھ سطری موٹے ہینڈنگز کے ساتھ جو ایک غیر معمولی بات ہے، شائع کیا ہے کہ ہندوستان کا پیشگوئی کرنے والا الہم ایک خواب کی بنا پر کہتا ہے کہ مسٹر مارلین برطانیہ کا بہت بڑ آدمی ثابت ہوگا۔لیکن مولوی محمد علی صاحب اور مولوی ثناء اللہ صاحب اور ایڈیٹر پیغام صلح کہتے ہیں کہ یہ تو ہر ایک کو معلوم تھا۔جس کے دوسرے معنی یہ ہیں کہ دنیا کے پردہ پر کسی کو معلوم نہ تھا لیکن اہل حدیث کے دفتر اور 600