تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 599 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 599

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم خطبہ جمعہ فرمود : 05 اکتوبر 1945ء سال کے اندر اندر دس بیس لاکھ آدمی اس خواب کے گواہ ہو جاتے۔اور 1943 ء کے آخر پر اور 1944ء کے شروع میں جب کپڑے کی قلت ہوتی۔تو لکھوکھا آدمی ایک دوسرے سے کہتے ، دیکھو! وہ خواب پوری ہوگئی ، دیکھو! وہ خواب پوری ہوگئی۔تو بظاہر کھدرجسمانی چیز ہے اور کھدر پہنا دین کا جزو نہیں۔ہم اس بارہ میں کانگریس کی سخت مخالفت کرتے رہے ہیں۔اگر دینی جزو ہوتا اس کی مخالفت کیوں کرتے ؟ مگر اس خواب کی بناء پر اس کا پہننا، اشاعت اسلام کا موجب ہو جاتا اور اشاعت دین کا موجب ہو جاتا۔لاکھوں انسان کہتے ہم گواہی دیتے ہیں کہ ہم نے احمدیوں کو کھدر پہنے ہوئے دیکھا تھا اور جب اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے یہ خواب سنائی تھی۔دیکھو! قبل از وقت شائع کی ہوئی خواب بعض اوقات نسبتی طور پر ادنی ہوتی ہے لیکن اس کا اثر زیادہ ہو جاتا ہے۔مثلاً میں نے جنگ کے شروع ہونے سے بھی پہلے رویاء دیکھا تھا اور اسی دن چند آدمیوں کو سنا دیا تھا۔گو اخبار میں نہیں دیا تھا کہ جرمنی طاقت پکڑ گیا ہے اور اس کے غلبہ سے متاثر ہو کر حکومت انگلستان نے حکومت فرانس سے درخواست کی ہے کہ ہم اور تم ایک ہو جائیں اور اپنی قومیتوں کو متحد کر دیں۔یہ اس قسم کا واقعہ تھا کہ اس کی ایک بھی مثال تاریخ میں نہیں پائی جاتی۔ایسے خبیث بھی دنیا میں پائے جاتے ہیں، جنہوں نے آب زمزم میں پیشاب کرنے کی کوشش کی۔ایسے بھی پائے جاتے ہیں، جنہوں نے نبیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ایسے بھی تھے ، جنہوں نے خانہ کعبہ کو گرانے کی کوشش کی۔ایسے بھی پائے جاتے ہیں، جنہوں نے ظلم سے دوسری چھوٹی قوموں کو اپنے قبضہ میں لانے کی کوشش کی۔ہر قسم کی برائیوں والے پائے جاتے ہیں اور ہر قسم کی خوبیوں والے بھی پائے جاتے ہیں لیکن آج تک ایسا نہیں ہوا کہ برابر کی دو قوموں میں سے کسی ایک نے دوسری کو متحدہ قومیت کی دعوت دی ہو۔یہ دنیا میں پہلی مثال تھی۔اس لئے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ خیال اور قیاس تھا۔کیونکہ خیال اور قیاس سے اخذ کی ہوئی بات ایسی ہوتی ہے جو دس سال میں ایک دفعہ وقوع میں آچکی ہو ، ہیں سال میں ایک دفعہ وقوع میں آچکی ہو۔یا سو سال میں ایک دفعہ وقوع میں آچکی ہو۔یا ہزار سال میں ایک دفعہ وقوع میں آچکی ہو۔یا دس ہزار سال میں ایک دفعہ وقوع میں آچکی ہو۔یا لاکھ، دس لاکھ کروڑ سال میں ایک دفعہ وقوع میں آچکی ہو۔یا جب کہ نسل انسانی جاری ہوئی ہے، اس وقت سے لے کر اس وقت تک ایک دفعہ ہی وقوع میں آچکی ہو۔ایسی بات کے متعلق لوگ کہہ سکتے ہیں کہ خواب شاید خیال کا اثر ہو، پچھلے بیس سال کے عرصہ میں ایک ایسا واقعہ ہو گیا تھا۔اگر سو سال کے عرصہ میں ایسا ہو جاتا تو کہہ سکتے تھے کہ سو سال کی بات ہے، اب خیال میں آگئی۔اگر ہزار 599