تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 442 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 442

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم خطبہ جمعہ فرموده 10 نومبر 1944ء میں شامل فرمائے۔وہ شہداء ، جن کے ذریعہ خدا تعالیٰ کے جلال اور اس کے جمال کا جھنڈا دنیا میں بلند کیا جاتا ہے، جو اس کے عشق اور محبت کی ایک غیر فانی یادگار ہوتے ہیں اور جن پر ابد تک خدا تعالی کی رحمتیں برستی رہتی ہیں۔لیکن جب تک ہمیں ان حقیقی شہداء میں شامل ہونے کا موقع میسر نہیں آتا، ہمیں کم سے کم اتنی کوشش تو کرنی چاہئے کہ ہم لہو گا کر ہی شہیدوں میں شامل ہو جائیں۔اگر آج ہم لہوں گا کر شہیدوں میں شامل ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو ہماری یہی قربانی آئندہ بہت بڑی قربانیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔کیونکہ وہ وقت آنے والا ہے، جب خدا تعالی کی طرف سے ایک آواز بلند ہوگی اور مومنوں کو اپنی جانیں اسلام اور احمدیت کی حفاظت کے لئے اس کے آستانہ پر قربان کر دینی پڑیں گی۔جس طرح ایک چڑیا کا خون بہاتے وقت کسی انسان کے دل میں درد پیدا نہیں ہوتا ، اس طرح اس وقت کسی قربانی میں رحم سے کام نہیں لیا جائے گا۔اور مومنوں کا فرض ہوگا کہ وہ آگے بڑھیں اور اپنی جانیں ایک بے حقیقت شے کی طرح اس کے آستانہ پر قربان کر دیں۔لیکن جب تک وہ وقت نہیں آتا، جو حقیقی ایمان کے مظاہرہ کا وقت ہوگا، اس وقت تک ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم لہوں گا کر ہی شہیدوں میں شامل ہونے کی کوشش کریں تاکہ ایمان اور اخلاص اور محبت کا کوئی نہ کوئی رنگ ہم اپنے ساتھ رکھتے ہوں اور خدا تعالیٰ کے سامنے ہم ننگے، اندھے، بہرے اور گونگے ہونے کی حالت میں نہ کھڑے ہوں۔العیاذ بالله۔(مطبوع الفضل 14 نومبر 1944ء) 442