تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 443 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 443

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم تقریر فرمود و 22 نومبر 1944ء خود بھی تحریک جدید پر عمل پیرا ہوں اور دوسروں سے بھی اس پر عمل کرائیں تقریر فرمودہ 22 نومبر 1944ء افریقہ جانے والے مبلغین مولوی عبد الخالق صاحب، ملک احسان اللہ صاحب اور مولوی نذیر احمد صاحب کے اعزاز میں 22 نومبر کو بورڈنگ تحریک جدید کے سٹاف اور طلبا کی طرف سے دعوت چائے دی گئی اور ایڈریس پیش کیا گیا۔اس تقریب پر حضرت امیر المومین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے حسب ذیل تقریر فرمائی۔فرمایا:۔”جہاں تک مجھے معلوم ہے، یہ واقفین جن کو الوداع کہنے کے لئے یہ اجتماع کیا گیا ہے، کل روانہ ہورہے ہیں اور آج صبح سیرالیون سے تار آیا ہے کہ پہلے جو واقف وہاں بھیجے گئے تھے، وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بخیریت سیرالیون پہنچ گئے ہیں۔اب یہ دوسرا گر وہ جا رہا ہے۔جس کے ایک یا دو ماہ بعد انشاء اللہ تیسر ا گر وہ جائے گا۔جس ملک میں تبلیغ کے لئے یہ لوگ جارہے ہیں، وہاں کی حالت اس قسم کی ہے کہ ہندوستانی جو اپنے کو غلام کہتے ہیں اور ایک غیر ملکی حکومت کے ماتحت ہیں، اگر اس ملک کو دیکھ لیں تو اپنی حالت پر رشک کریں۔اس ملک کی حالت ایسی گری ہوئی ہے کہ وہاں بعض علاقے ایسے ہیں کہ جہاں لوگ اب تک ننگے پھرتے ہیں، ستر کو ڈھانکنے کے لئے صرف کھال وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں، مکئی کا دلیا یا جنگلی درختوں کے پھل یا ایسی ہی دوسری چیزیں ان کو کھانے کے لیے میسر آتی ہیں۔کھانے پینے کی اشیاء کی جو کثرت یہاں ہے ، وہاں نہیں ہے۔اس کے علاوہ ملیر یا وہاں اس کثرت سے ہوتا ہے کہ شائد یہ کہنا بالکل درست ہوگا کہ وہ ملک ملیریا کا گھر ہے۔پھر سینکڑوں میل کے کئی علاقے وہاں ایسے ہیں کہ جہاں سڑک وغیرہ کا نام تک نہیں اور جہاں سواری کا ملنا مشکل ہوتا ہے۔آج ہی مجھے وہاں کے ایک مدرس کا خط ملا ہے۔اس نے دعا کے لیے لکھا ہے اور اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ یہاں جو مبلغ تبلیغ کا کام کرتے ہیں، وہ ایسی قربانی کر رہے ہیں کہ مقامی لوگوں کو ان کی طرف 443