تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 366 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 366

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 مئی 1944ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم اور کہتے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جائیداد تباہ ہونے لگی ہے، ہمارے جیسے لوگوں سے ملنے سے اسے بچائیے تو میں نے صفائی کے ساتھ ان کو جواب دیا اگر میں مداہنت سے کام لیتا اور کہتا یہ مجبوریاں ہیں، وہ معذوریاں ہیں تو بات ایسی اچھی طرح ان کے ذہن میں نہ آسکتی۔پس ضرورت ہے اس امر کی کہ صفائی اور دلیری کے ساتھ صداقت کو پیش کیا جائے۔پھر ضرور یا تو لوگ موافقت کریں گے یا مخالفت۔پس تبلیغ کے لئے اپنے گھروں سے نکلو، جب اللہ تعالیٰ نے گھروں سے نکلنے کا حکم دیا تو جو نہیں نکلتا، اللہ تعالیٰ اس پر رحم کرے، اس کا ایمان کمزور ، اس کا دین ناقص اور اس کی امید میں جھوٹی ہیں۔( مطبوعه الفضل 20 مئی 1944 ء) 366