تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 367 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 367

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم ملفوظات فرموده 07 مئی 1944ء فرمایا:۔عراق میں تبلیغ کی اہمیت اور ضرورت ملفوظات فرمودہ 07 مئی 1944ء ” ہماری طرف سے اس وقت تک شام، فلسطین اور مصر میں تو تبلیغ جاری ہے لیکن میں سوچ رہا تھا، عراق میں ابھی تک ہماری طرف سے تبلیغ شروع نہیں کی گئی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ہے کہ يدعون لک ابدال الشام (تذکره صفحه 131) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ شام کی طرف ہماری جماعت کی ترقی کی کوئی صورت پیدا کرنے والا ہے۔لیکن آج مجھے خیال آیا کہ عراق کا بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام میں ذکر آتا ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہامی نام اللہ تعالیٰ نے ”عبد القادر “ رکھا ہے۔تذکرہ صفحہ 91، صفحہ 507 ، صفحہ 657) اور سید عبدالقادر صاحب جیلانی بغداد میں رہتے تھے۔گویا اگر شام کے متعلق یہ الہام ہے کہ يدعون لك ابدال الشام شام کے ابدال تیرے لئے دعائیں کرتے ہیں تو عراق کے متعلق یہ الہام ہے کہ تم ابدال العراق میں سے ہو یعنی جو کام عبد القادر جیلانی نے کیا تھا وہی کام اس علاقہ میں ہم تم سے لیں گے۔کیونکہ سید عبد القادر صاحب جیلانی ساری دنیا کے لئے نہیں تھے بلکہ ایک مخصوص علاقہ کی ہدایت کے لئے بھیجے گئے تھے۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے آپ کو عبد القادر قرار دے کر اس امر کی طرف اشارہ فرما دیا کہ جیسے عبد القادر صاحب عراق کے لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ ہوتے تھے، ویسے ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ عراق کے لوگ احمدیت کو قبول کریں گے۔پھر میں نے سوچا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ہندوستان میں پیدا کیا ہے اور ہندوستان میں جہاں مغلوں کی جسمانی حکومت رہ چکی تھی ، اللہ تعالیٰ نے آپ کے ذریعہ پھر ایک روحانی حکومت مغلوں کی قائم کر دی ہے۔دنیوی بادشاہ جب دین سے غافل ہو جاتے ہیں تو کئی قسم کے 367