تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 209
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1942ء جہاں سے گانے بجانے نشر کئے جاتے ہیں۔یہ ریڈیو کے سیٹ خبریں سننے اور علمی تقاریر اور دوسرے مفید معلومات کے لئے بے شک اچھی چیز ہیں، مگر آج کل ریڈیو نے ناچ اور گانے کو اتنا قریب کر دیا ہے کہ ہر خاندان کو اس نے ڈوم اور میراثی بنا دیا ہے۔میں نے دیکھا ہے، بعض دفعہ منتیں پڑھنے لگتا ہوں اور اس خیال سے کہ اب خبریں آنے والی ہیں، ریڈیو میں گرمی پیدا کرنے کے لئے اسے چلا دیتا ہوں کیونکہ ریڈیو کچھ گرمی کے بعد کام شروع کرتا ہے۔مگر کھولتے وقت تو کوئی تقریر ہو رہی ہوتی ہے مگر نماز پڑھ کر اسے اونچا کرو تو کوئی گانا شروع ہوتا ہے اور قریباً جب بھی اسے کھولو، زور سے باجے اور گانے کی آوازیں آنی شروع ہو جاتی ہیں۔اس وقت میں خیال کرتا ہوں کہ اگر گلی میں سے گزرتے ہوئے کوئی شخص سن لے تو وہ یہی خیال کرے گا کہ ہمیں تو گانا سننے سے روکا جاتا ہے مگر خود ریڈیو پر گانا سن لیا جاتا ہے۔اسی طرح کئی دفعہ پاخانے کی حاجت ہوتی ہے، خبریں ہو رہی ہوتی ہیں اور میں اسی طرح ریڈیو کو چھوڑ غسل خانہ کو چلا جاتا ہوں کہ اتنے میں زور زور سے باجے کی یا گانے کی آواز آنے لگتی ہے۔کیونکہ خبر میں ختم ہوتے ہی کوئی گویا یا ڈوم گانے یا باجے کا شغل شروع کر دیتا ہے۔ایسے وقت میں کئی دفعہ جلد جلد غسل خانے سے فارغ ہو کر آنا پڑتا ہے، محض اس وہم سے کہ گلی میں سے گزرتے ہوئے لوگ سنیں گے تو کہیں گے ، آپ تو با جاسن رہے ہیں اور ہمیں اس سے روکا جاتا ہے۔غرض ریڈیو ایک ایسی چیز ہے جس نے ہر گھر کو ڈوم بنا دیا ہے۔اس میں گندے گانے ہوتے ہیں ، جن کا طبائع پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔بیشک اور پروگرام بھی ہوتے ہیں مگر میں نے دیکھا ہے کہ کوئی معقول چیز بھی لمبے عرصہ تک نہیں چلتی۔دیہاتیوں کا پروگرام بڑی مفید چیز ہے اور زمینداروں کو بڑی بڑی اچھی باتیں بتائی جاتی ہیں اور اگر ریڈیو میں صرف زمیندارہ پروگرام ہوتا تو شاید میں یہ حکم دے دیتا کہ ہر جگہ جماعت کے چندے سے ایک ایک ریڈیو سیٹ خریدا جائے اور دیہاتی پروگرام سنا جائے۔مگر اب کیا ہوتا ہے؟ پہلے بتایا جاتا ہے کہ ہل اس اس قسم کا ہونا چاہئے ، زمین کو اس طرح ہونا چاہئے اور یہ ہدایتیں مدنظر رکھنی چاہئیں۔اس کے بعد کہا جاتا ہے اب فلاں بائی آپ کو گانا سنائے گی۔وہ گا ناختم ہوتا ہے تو پھر ایک زراعتی مضمون شروع کر دیا جاتا ہے کہ بیلوں کو یوں رکھنا چاہئے ، ان کی پرورش میں فلاں فلاں باتیں مدنظر رکھنی چاہئیں اور چند منٹ کے بعد کہہ دیا جاتا ہے کہ اب فلاں بھانڈ آپ کو گیت سنائیں گے۔وہ ختم ہوتا ہے تو پھر بتانا شروع کر دیا جاتا ہے کہ اچھے پیج کی کیا علامت ہے اور وہ کہاں سے مل سکتا ہے؟ اور یہ سبق دینے کے بعد کہ دیا جاتا ہے کہ اب فلاں پنچنی آپ کو گیت سنائے گی۔گویا پانچ منٹ مضمون سنایا جاتا ہے اور پانچ منٹ گانا سنایا جاتا ہے۔یہ سلسلہ آخر تک قائم رہتا ہے اور یوں معلوم ہوتا 209