تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 206 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 206

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1942ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم جماعت نے پندرہ سو من غلہ اکٹھا کر دیا۔خدا تعالیٰ کی قدرت ہے میرا اندازہ بالکل غلط نکلا اور خرچ بھی پندرہ سومن کے قریب قریب ہو گیا۔بلکہ اب تک بعض غربا کی طرف سے درخواستیں آرہی ہیں۔ہم نے سو ڈیڑھ سومن غلہ محفوظ رکھا تھا۔کیونکہ بعض دفعہ نئے آدمی آجاتے ہیں اور بعض دفعہ اچانک کوئی ایسی مصیبت پیش آجاتی ہے، جس کا فوری طور پر تدارک کرنا ضروری ہوتا ہے۔ایسی ضروریات کے لئے میں نے سو ڈیڑھ سومن غلہ محفوظ رکھوایا ہوا تھا۔مگر میں دیکھتا ہوں اب تک برابر درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے۔تو میں نے پانچ سومن غلہ مانگا اور جماعت نے پندرہ سومن غلہ مہیا کر دیا۔اب میں نے ”الفضل“ اور ”سن رائز“ کے ایک ایک ہزار پر چوں کے لئے اعلان کیا تھا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے "الفضل“ اور ”سن رائز کے ایک ایک ہزار پرچے جاری کرانے کے لئے جس قدر روپیہ کی ضرورت تھی ، وہ اکٹھا ہو چکا ہے اور ا بھی اور روپیہ آرہا ہے۔جس سے امید ہے کہ ریویو آف ریچز “ اردو کے پرچے بھی جاری کرائے جاسکیں گے۔پہلے میرا انشاء یہ تھا کہ ” الفضل اور سن رائز بجائے ایک ایک ہزار جاری کرانے کے آٹھ آٹھ سو جاری کر دیئے جائیں اور جو تم باقی بچے اس سے ریویو آف ریلیجن اردو جاری کر دیا جائے۔مگر اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ الفضل اور سن رائز“ کے بعد اب ریویو اردو کے لئے بھی رو پیدا اکٹھا ہورہا ہے اور ابھی غیر ممالک سے اس کے متعلق کوئی وعدے نہیں آئے۔ہندوستان کی بہت سی جماعتوں نے بھی ابھی تک اس میں حصہ نہیں لیا۔اس سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ ریویو آف ریلیجنز اردو کا ایک ہزار پر چہ بھی ہم آسانی سے تبلیغ کے لئے جاری کر سکیں گے۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے تحریک جدید کے بعد، وہ لوگ جنہوں نے اس میں حصہ لیا تھا، ان کے ایمانوں میں ایسی ترقی ہوئی کہ انہوں نے اور تحریکوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کر دیا اور وہ لوگ، جنہوں نے اس تحریک میں حصہ نہیں لیا تھا، انہوں نے اس ندامت سے کہ وہ تحریک جدید میں حصہ نہیں لے سکے، بعد میں دوسری تحریکوں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔گویا جنہوں نے تحریک جدید میں حصہ لیا تھا، انہوں نے پہلے سے بھی زیادہ قربانیاں کرنی شروع کر دیں اور جنہوں نے حصہ نہیں لیا تھا، انہوں نے اس ندامت اور شرمندگی کی وجہ سے کہ وہ تحریک جدید میں حصہ نہیں لے سکے، دوسری تحریکوں میں حصہ لینا شروع کر دیا اور اس طرح ساری جماعت کا قدم ترقی کی طرف بڑھنا شروع ہو گیا۔علاوہ ممبران صدر انجمن احمدیہ کے جن کو طبعا فکر ہونی چاہئے تھی ، بعض نادان لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اب جماعت میں تحریک جدید جاری کر دی گئی ہے، نہ معلوم کیا ہوگا؟ جماعت کی کمر ہمت ٹوٹ جائے گی ، اس کی مالی حالت خراب 206