تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 205 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 205

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1942ء بہر حال اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کے مخلصین کو اس امر کی تو فیق عطا فرمائی ہے کہ وہ مشکلات کے باوجود اس تحریک میں حصہ لیں اور میں دیکھتا ہوں کہ اس تحریک کی برکت کی وجہ سے جماعت کا قدم قربانیوں کے میدان میں پہلے سے بہت زیادہ تیز ہو گیا ہے۔جب میں نے تحریک جدید کو جاری کیا ہے۔اس وقت متواتر صدر انجمن احمدیہ کے ممبروں نے مجھے کہا کہ یہ تحریک جاری کر کے انجمن کے قرضہ کی ادائیگی کا راستہ بالکل بند کر دیا گیا ہے اور انجمن دیوالیہ ہو جائے گی۔اب میں صدر انجمن احمدیہ کے انہی ممبروں سے پوچھتا ہوں کہ بتاؤ انجمن دیوالیہ ہوئی ہے یا اس کے خزانہ میں پہلے سے زیادہ مال آیا ہے؟ جب میں نے یہ تحریک جاری کی ہے، اس وقت انجمن پر اڑھائی لاکھ روپیہ قرض تھا مگر اب صرف پینتیس ہزار کے قریب قرض رہ گیا ہے، دولاکھ کے قریب قرض اتر چکا ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اب ایسے سامان پیدا ہو چکے ہیں کہ قرض اتار کر ( کیونکہ کچھ جائیداد کے بھی قرضے ہیں ) انجمن کے خزانہ میں بھی کچھ رقم ہو جائے گی۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس تحریک کے بعد جماعت نے اپنے ایمان اور اخلاص میں ایسی ترقی کی ہے کہ جب بھی کوئی تحریک کرو، جماعت کے لوگ روپیہ کو یوں پھینکنا شروع کر دیتے ہیں کہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کے دلوں میں روپیہ سے کوئی محبت رہی ہی نہیں۔اس وقت جماعت پر تحریک جدید کا بھی بوجھ ہے مگر اس کے باوجود جماعتوں کا جو سالانہ چندہ ہے، اس میں قریباً ستر اسی ہزار روپیہ سالانہ کی زیادتی ہوئی ہے۔پھر ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا میں نے غربا کے لئے غلہ کی تحریک کی تھی۔اس پر جماعت نے آٹھ ہزار روپیہ اکٹھا کر دیا اور اب تبلیغ خاص" کی تحریک پر ساڑھے چھ ہزار سے اوپر روپیہ آچکا ہے اور بعض جماعتیں ابھی باقی ہیں۔ممکن ہے ان کی فہرستیں آرہی ہوں اور اب خطبہ کے بعد دفتر میں جاکر میں ڈاک دیکھوں تو اس میں ان کے وعدے بھی آجائیں۔اگر میں ان سب جماعتوں کو شامل کرلوں ، جنہوں نے ابھی تک وعدہ نہیں کیا تو میرا اندازہ ہے کہ بارہ تیرہ ہزار رو پیدا کٹھا ہو جانا چاہئے۔میں نے اعلان کیا تھا کہ میرا ارادہ ریویو آف ریلیجنز اردو پر بھی کچھ حصہ خرچ کرنے کا ہے۔چنانچہ مجھے امید ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ ارادہ بھی پورا ہو جائے گا اور اس قدر رقم آجائے گی کہ ریویو آف ریلیجنز کو بھی لوگوں کے نام جاری کرایا جا سکے گا۔غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے کوئی تحریک ایسی نہیں ، جس میں جماعت نے بڑھ چڑھ کر حصہ نہ لیا ہو۔میں نے اگر ایک روپیہ مانگا تو جماعت نے چار روپے دیئے۔میں نے پانچ سو من غلہ مانگا تھا، 205