تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 187 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 187

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 02 اکتوبر 1942ء تبلیغ کے میدان جنگ کے لئے ذکر الہی آرسنل اور فیکٹری ہے " خطبہ جمعہ فرمودہ 02اکتوبر 1942ء حقیقت یہی ہے کہ اس قوم کے دن زندہ ہوتے ہیں جس کی راتیں زندہ ہوں۔جولوگ ذکر الہی کی قدر و قیمت کو نہیں سمجھتے، ان کا مذہب کے ساتھ وابستگی کا دعوی ، محض ایک رسمی چیز ہے۔کئی نوجوان ایسے ہوتے ہیں جو تبلیغ بڑے جوش سے کرتے ہیں، چندوں میں بھی شوق سے حصہ لیتے ہیں، مگر ذکر الہی کے لئے مساجد میں بیٹھنا اور اخلاق کی درستی کے لئے خاموش بیٹھنا ، ان پر گراں ہوتا ہے اور جو وقت اس طرح گزرے، اسے وہ سمجھتے ہیں کہ ضائع گیا، اسے تبلیغ پر صرف کرنا چاہیے تھا۔ایسے لوگ اس بات کو بھول جاتے ہیں کہ تلوار اور سامان جنگ کے بغیر لڑائی نہیں جیتی جا سکتی۔جس طرح لڑائی کے لئے اسلحہ اور سامان جنگ کی ضرورت ہے، اسی طرح تبلیغ بھی بغیر سامانوں کے نہیں ہوسکتی۔تبلیغ کے میدان جنگ کے لئے ذکر الہی آرسنل اور فیکٹری ہے اور جو مبلغ ذکر الہی نہیں کرتا ، وہ گویا ایک ایسا سپاہی ہے جس کے پاس تلوار، نیزہ یا کوئی اور اسلحہ نہیں۔ایسا مبلغ جس چیز کو تلوار یا اپنا ہتھیار سمجھتا ہے، وہ کرم خوردہ لکڑی کی کوئی چیز ہے جو اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔آخر یہ کیا بات ہے کہ وہی دلیل محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم دیتے تھے اور وہ دل پر اثر کرتی تھی لیکن وہی دلیل دوسرا پیش کرتا ہے لیکن سننے والا ہنس کر گزر جاتا ہے اور کہتا ہے کیا بیہودہ باتیں کر رہا ہے؟ یہ فرق کیوں ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس شخص کے پاس جو ہتھیار ہے، وہ لکڑی کا کرم خوردہ ہتھیار ہے۔مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لوہے کی ایسی تیز تلوار تھی جوذ کر الہی کے کارخانے سے تازہ ہی بن کر نکلی تھی۔کیا وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی باتوں میں جواثر تھا، وہ دوسروں کی باتوں میں نہیں ، ہمارے مبلغوں کی تقریروں میں وہ اثر نہیں؟ اس کی وجہ یہی ہے کہ مبلغ کی تقریر کو ذکر الہی نے تلوار نہیں بنایا ہوتا، اس کے ہاتھ میں لکڑی کا کرم خوردہ ہتھیار ہے، جسے گھن لگا ہوا ہے۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے ہاتھ میں جو تلوار تھی، وہ ذکر الہی کے کارخانہ سے نئی نئی بن کر آئی تھی، جسے نہ کوئی زنگ لگا تھا، نہ چربی وغیرہ کوئی چیز لگی تھی۔مبلغ جو تلوار استعمال کرتا ہے وہ کسی پرانی فیکٹری میں بنی 187