تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 128 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 128

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1941ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم کو چھینے نہیں دیتے تم اپنا عہد کسی کو چھینے نہیں دیتے ، پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایمان کے ہوتے ہوئے تم اپنا اعلیٰ روحانی مقام دوسرے کو چھینے دو گے؟ میں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں، جواب احمدیت میں داخل ہوئے ہیں کہ وہ بھی اس تحریک میں شامل ہو کر اپنے بھائیوں سے آملیں۔جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں وہ اپنے سابق سالوں کا چندہ نئے سالوں کے ساتھ ادا کر دیں بلکہ اگر ان پر زیادہ بوجھ ہو تو تحریک کے ایک دو سال بعد ادا کر سکتے ہیں۔میں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں ، جن کو خدا تعالیٰ نے نوکریاں دی ہیں۔سینکڑوں اور ہزاروں ایسے لوگ ہیں جن کو فوجی کاموں کی وجہ سے ملازمتیں ملی ہیں اور اس طرح خدا تعالیٰ نے ان کے لئے دنیوی فضل کا دروازہ کھولا ہے۔وہ اس روحانی دنیا کے لئے بھی کھولنے کی کوشش کریں اور اس کے شکریے میں ایسی قربانیاں کریں، جو انہیں روحانی فضلوں کا وارث کر دیں۔وہ جلد سے جلد ان کو پورا کرنے کی کوشش کریں تا کہ ان کی قربانی سے سلسلہ کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔چاہئے کہ جو دوست سابقون میں شامل ہونا چاہیں، وہ مارچ تک اپنے چندے ادا کر دیں۔جن سے یہ نہ ہو سکے، ان کے لئے دوسرا دور جولائی کے آخر تک ہے۔وہ جولائی کے آخر تک اپنے چندے ادا کر دیں اور جن سے یہ بھی نہ ہو سکے ، وہ اگلے سال کے نومبر کے آخر تک اپنے چندے ادا کر دیں۔میں ان کو بھی جواب تک سابق سال کا چندہ ادا نہیں کر سکے توجہ دلاتا ہوں کہ ان سے جو کوتاہی ہو چکی ہے۔اس کا دسمبر اور جنوری کے مہینہ میں ازالہ کرنے کی کوشش کریں اور دسمبر اور جنوری میں اپنا چندہ ادا کر دیں تا کہ نیا سال انہیں وعدہ کے ایفاء میں اور بھی پیچھے نہ ڈال دے۔میں ان کارکنوں کو بھی ، جنہوں نے تحریک جدید کے کاموں کو اپنے ذمہ لیا ہوا ہے، توجہ دلاتا ہوں کہ ان کو خدا تعالیٰ نے بہت بڑے ثواب کا موقع دیا ہے۔وہ بھی بیدار ہوں اور اپنے مقام کی عظمت کو سمجھیں۔انہیں خدا تعالیٰ نے دوہرے بلکہ تہرے ثواب کا موقع عطا کیا ہوا ہے کیونکہ وہ اس چندہ میں خود بھی شامل ہوتے ہیں اور دوسروں سے بھی چندہ وصول کرتے ہیں۔پس انہیں صرف اپنے چندے کا ہی ثواب نہیں ملتا بلکہ دوسروں سے چندہ وصول کرنے کا بھی ثواب ملتا ہے۔اور یہ وہ امر ہے جس کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فیصلہ فرما چکے ہیں۔چنانچہ آپ نے فرمایا:۔شخص نیکی کرتا ہے، اسے بھی ثواب ملتا ہے اور جو دوسرے کو نیکی کی تحریک کرے، اسے دو ہرا ثواب ملتا ہے۔ایک خود نیکی کرنے کا اور دوسرائیکی کی تحریک کرنے کا۔128