تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 127 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 127

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1941ء اس آیت میں جو ذکر اللہ کا لفظ آیا ہے، اس کے معنی صرف منہ سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کا نہیں بلکہ وہ خالی ذکر جس کے ساتھ عمل نہ ہو، انسان کے لئے عذاب کا موجب ہو جاتا ہے۔اصل ذکر اللہ یہی ہے کہ انسان منہ کے ساتھ عملاً بھی ذکر الہی کرے اور دین کی ترقی کے لئے وہ قربانیاں کرے، جن کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کا ذکر بلند ہو۔ایک شخص جو منہ سے ذکر الہی کرتا ہے مگر اپنے عمل سے خدا تعالیٰ کے ذکر کو بلند کرنے کے لئے کوئی قربانی نہیں کرتا ، وہ ہرگز ذکر الہی کرنے والا قرار نہیں پاسکتا۔پس جو لوگ اس تحریک میں اب تک شامل نہیں ہوئے ، میں ان سے بھی کہتا ہوں کہ الَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ (الحدید: ۱۷) کیا اب بھی وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل خدا تعالیٰ کے ذکر کو بلند کرنے کی اہمیت محسوس کریں اور اس ذکر اللہ کی طرف جلدی سے اپنا قدم بڑھائیں ؟ قافلہ اب منزل کے قریب پہنچ رہا ہے، کیا اب بھی ان کے دلوں میں حسرت پیدا نہیں ہوتی ، کیا اب بھی ان کے دلوں میں جوش پیدا نہیں ہوتا اور کیا اب بھی ان کے دلوں میں یہ خواہش پیدا نہیں ہوتی کہ وہ اپنی گذشتہ کوتاہیوں کا ازالہ کر کے اپنے آگے بڑھنے والے بھائیوں کیساتھ شامل ہو جا ئیں؟ میں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں، جو گو پہلے چندہ دیتے رہے ہیں لیکن انہوں نے اس قدر قربانی نہیں کی جس قدر کے ان کہ دوسرے بھائی کرتے رہے ہیں کہ وہ ان تین سالوں سے فائدہ اٹھا کر معمولی زیادتی کی جگہ خاص زیادتی کے ساتھ ان تین سالوں میں حصہ لیں تا کہ ان کا انجام اعلیٰ درجہ کے لوگوں والا ہواور خواتیم اعمال کے مطابق ہی انسان کا درجہ ہوتا ہے۔پس اب بھی وقت ہے کہ جو دوست پہلے کم چندہ دیتے رہے ہیں یا انہوں نے قربانی کے مقام کو صیح طور پر نہیں سمجھایا ان دوستوں کی قربانی اور عمل کو دیکھ کر جن کے حالات ان سے زیادہ اچھے نہیں مگر قربانی انہوں نے ان سے زیادہ کی ہے، اب ان کے اندر بھی یہ احساس پیدا ہو چکا ہے کہ انہیں زیادہ قربانی کرنی چاہئے تھی ، وہ اپنی اصلاح کی طرف توجہ کریں اور آئندہ ان تین سالوں میں زیادہ قربانیاں کر کے اس آخری دور میں اپنے آپ کو آگے نکالنے کی کوشش کریں۔میں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں، جو اخلاص کے ساتھ اس میں حصہ لیتے رہے ہیں کہ اب یہ دور ختم ہونے والا ہے، وہ تھکیں نہیں اور جو مقام اللہ تعالیٰ نے ان کو سات سال تک دیا ہے، اسے قائم رکھنے کی کوشش کریں اور اسے مضبوطی سے پکڑ لیں۔تم اپنے ماں باپ کی جائیداد کسی کو چھینے نہیں دیتے تم اپنا مال 127