تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 92
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 جون 1941ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم مرتکب ہوئے ہیں اور چونکہ انہوں نے دین سے تمسخر اور استہزاء کیا ہے۔اس لئے میں دفتر کو ہدایت کرتا ہوں کہ ایسے لوگوں کی لسٹ بھی وہ شائع کر دے تا کہ اگر ایک طرف ان لوگوں کے نام یادگارر ہیں، جنہوں نے سچائی اور دیانت کے ساتھ اپنے عہد کو پورا کیا تو دوسری طرف ان لوگوں کے نام بھی بطور یادگار محفوظ رہیں۔جنہوں نے جان بوجھ کر سلسلہ سے دھو کہ کیا اور ایک جھوٹی عزت حاصل کرنے کے لئے وہ سالہا سال تک جھوٹ بوتے رہے۔میرے نزدیک اگر ایک طرف مخلصین کا اخلاص ایسا ہے، جو یادرکھنے کے قابل ہے تو دوسری طرف یہ دھو کہ بازی بھی ایسی ہے، جو عبرت کے طور پر یا در رکھنے کے قابل ہے۔اگر کسی چیز کے متعلق لوگوں کو مجبور کیا جائے اور کہا جائے کہ وہ ضرور اس میں حصہ لیں تو اگر ان میں سے کوئی ستی کرے تو وہ درگزر کے قابل سمجھی جاسکتی ہے اور خیال کیا جا سکتا ہے کہ اس کی اپنی مرضی شامل ہونے کی نہیں تھی۔اسے چونکہ مجبور کیا گیا تھا، اس لیے اس نے بستی دکھائی۔مگر جس قربانی کے متعلق بار بار کہا جاتا ہے کہ وہ طوعی اور نفلی ہے اور اس میں شمولیت جبری نہیں بلکہ ہر شخص کی مرضی اور رضا و رغبت پر منحصر ہے۔اس میں اگر کوئی شخص اپنا نام پیش کر دیتا ہے اور پھر عملی رنگ میں کوئی قربانی نہیں کرتا اور نہ اپنے وعدے کو پورا کرتا ہے تو اس کے متعلق سوائے اس کے اور کیا سمجھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک جھوٹی عزت کا دلدادہ ہے اور چاہتا ہے کہ وہ کام بھی نہ کرے اور اس کا نام بھی ان لوگوں میں آجائے ، جومخلصین ہیں ؟ پس چونکہ ایسے لوگوں نے ایک جھوٹی عزت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، اس لئے میرے نزدیک یہ لوگ تعزیری طور پر اس بات کے مستحق ہیں کہ ان کے نام شائع کر دیئے جائیں تا کہ دوسروں کے لئے یہ نام عبرت کا موجب ہوں اور وہ کبھی اپنے آپ کو تطوع کے طور پر اس کام کے لئے پیش نہ کریں، جس کے کرنے کیلئے وہ دل سے تیار نہ ہوں اور اگر وہ خوشی سے کسی قربانی کے لئے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں تو پھر چاہے جان چلی جائے، انہیں اپنے عہد کو مرتے دم تک نا ہنا چاہئے اور کسی قسم کی مستی میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے۔ہاں ایسے لوگ جن کے ذمہ صرف ایک یا دو سال کی رقم ہو ان کے نام شائع نہ کئے جائیں۔ان کو بھی اور مہلت دی جائے تا کہ اگر مجبوری سے ایسا انہوں نے کیا ہے تو معافی لے لیں اور اگر جان بوجھ کر غفلت کی ہے تو اصلاح کرلیں۔میں امید کرتا ہوں کہ اب جبکہ تحریک جدید کے بہت سے سال گزر چکے ہیں۔دوست اس چندہ کو جلد ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔اب ساتواں سال گزر رہا ہے اور اگلے سال دو تہائی سے زیادہ سفر طے ہو جائیگا اور ایک تہائی باقی رہ جائے گا۔اب بھی ساٹھ فی صدی حصہ گزر چکا ہے اور ساتواں دھا کہ 92