تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 91
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم خطبہ جمعہ فرمودہ 20 جون 1941ء زمیندار مئی کے مہینہ میں کوئی چندہ نہیں دے سکتے۔کیونکہ مئی میں ان کی کوئی فصل نہیں نکلتی۔وہ خریف کی فصل کا کی وجہ سے یا تو جنوری اور فروری میں ادا کر سکتے ہیں یا پھر ربیع کی فصل کی وجہ سے جون اور جولائی میں چندہ ادا کر سکتے ہیں۔پس دفتر کو چاہئے تھا کہ زمینداروں کے لئے تھیں جون یا پندرہ جولائی کی تاریخ مقرر کرتا۔مگر اس نے غلطی سے زمینداروں کیلئے بھی 31 مئی تک کی تاریخ مقرر کر دی۔لیکن پھر بھی بعض مخلص زمینداروں نے اپنا چندہ ادا کر دیا ہے۔خواہ انہیں کہیں سے قرض لے کر ہی ادا کرنا پڑا ہے۔بہر حال چونکہ زمینداروں کے لئے یہ تاریخ موزوں نہیں تھی۔جس کی وجہ سے اکثر زمیندار دوست چندہ ادا نہیں کر سکے۔اسلئے باقی زمیندار دوست کوشش کریں کہ جون کی تمہیں تاریخ یا جولائی کی پندرہ تاریخ تک اپنا چندہ ادا کر دیں۔اس عرصہ میں ان کی فصل فروخت ہو جائے گی اور انہیں اپنی رقم کے ادا کرنے کا موقع مل جائے گا۔اس کے ساتھ ہی جو لوگ تحریک جدید کے بقایا دار ہیں، انہیں بھی میں بقایوں کی ادائیگی کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔اس وقت تک گذشتہ سالوں کے چھپیں ہمیں ہزار کے قریب روپیہ وصولی کے قابل رہتا ہے مگر ان بقایا داروں میں سے بعض کچھ دوست ایسے مستقل مزاج واقع ہوئے ہیں کہ باوجود اس کے اب تحریک جدید کا ساتواں سال گزر رہا ہے، انہوں نے وعدہ کے باوجود کسی ایک سال کا چندہ بھی ادا نہیں کیا یا صرف ایک یا دو سال میں چندہ ادا کیا ہے اور باقی سالوں میں کوئی رقم ادا نہیں کی۔فرض کرو انہوں نے تیسرے سال چندہ لکھوایا تھا تو وہ سال گزر گیا اور انہوں نے چندہ میں ایک پیسہ بھی ادا نہ کیا۔پھر چوتھا سال شروع ہوا تو انہوں نے اصرار کر کے چوتھے سال میں اپنا چندہ لکھوایا اور کہا کہ اب وہ تیسرے سال کا بھی چندہ ادا کریں گے اور چوتھے سال کا بھی۔مگر چوتھا سال بھی گزر گیا اور انہوں نے نہ تیسرے سال چندہ ادا کیا نہ چوتھے سال کا۔پھر پانچواں سال شروع ہوا اور انہوں نے اصرار کر کے کہا کہ پانچویں سال میں ہمارا اتنا وعدہ لکھ لیا جائے ، ہم پچھلے سالوں کا چندہ بھی ادا کریں گے اور اس سال کا بھی۔مگر نہ انہوں نے تیسرے سال کا چندہ دیا، نہ چوتھے سال کا چندہ دیا اور نہ پانچویں سال کا چندہ دیا۔پھر چھٹا سال شروع ہوا تو انہوں نے پھر اپنا چندہ لکھوا دیا۔مگر چھٹے سال میں بھی، نہ انہوں نے تیسرے سال کا چندہ دیا ، نہ چوتھے سال کا چندہ دیا، نہ پانچویں سال کا چندہ دیا اور نہ چھٹے سال کا چندہ دیا۔اب ساتواں سال شروع ہوا تو انہوں نے پھر اصرار کر کے اپنا وعدہ لکھوایا۔مگر ان کی حالت اب بھی وہی ہے کہ نہ تیسرے سال کا انہوں نے چندہ دیا ہے، نہ چوتھے سال کا چندہ دیا ہے، نہ پانچویں سال کا چندہ دیا ہے، نہ چھٹے سال کا چندہ دیا ہے، نہ ساتویں سال کا چندہ دیا ہے۔ایسے لوگ چونکہ متواتر اور مسلسل ایک لمبے عرصہ تک جھوٹ کے 91