تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 93
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم خطبہ جمعہ فرمودہ 20 جون 1941ء شروع ہے ایسے وقت میں بہت زیادہ ہوشیاری اور بیداری کی ضرورت ہوتی ہے اور ایسے وقت کا کام بہت زیادہ ثواب کا موجب ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ تہجد کی عبادت بڑی مقبول ہوتی ہے کیونکہ اس وقت انسان تھک کر چور ہو چکا ہوتا ہے اور جب ایسی حالت میں انسان عبادت کے لئے کھڑا ہوتا ہے تو خدا کے حضور اس کی عزت بڑھ جاتی ہے۔تحریک جدید کے یہ دن بھی ایسے ہی ہیں جیسے بارہ بجے رات کے بعد کا وقت شروع ہوتا ہے۔ایسے اوقات میں جو شخص بشاشت کے ساتھ دین کے کاموں میں حصہ لیتا اور مسلسل قربانی کرتا چلا جاتا ہے اس کی قربانی خدا تعالیٰ کے حضور بہت زیادہ مقبول ہوتی کیونکہ وہ قربانی کر کے چور ہو چکا ہوتا ہے۔پہلے سالوں میں ابھی اس کے ذخیرے خرچ نہیں ہوئے مگر آخر میں وہ چندہ دے دے کر تھک چکا ہوتا ہے۔اس لئے آخری سالوں میں وہ پہلے سالوں کے مقابلہ میں بہت زیادہ ثواب حاصل کر لیتا ہے۔پس اس سال اور اگلے سال ہماری جماعت کے دوستوں کو چاہیے کہ وہ اپنے چندوں کو جلد سے جلد ادا کریں تا کہ اس کے نتیجہ میں وہ اللہ تعالیٰ سے زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کر سکیں“۔( مطبوعه الفضل 27 جون 1941ء) 93