تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 621
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 نومبر 1938ء ضرورت نہ رہے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ جماعت اپنی قربانی کو اس اعلی معیار پر قائم رکھے جو گزشتہ سالوں میں اس نے قائم کیا تھا بلکہ کوشش کرے کہ پہلے معیار سے بھی وہ آگے بڑھ جائے۔دنیا میں لوگ کنویں کھدواتے ہیں، سرائیں بنواتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ان کا نام باقی رہے۔وہ بالکل بے دین ہوتے ہیں مگر ان کے دل میں بھی یہ جذبہ ہوتا ہے کہ ہمارا نام کسی طرح باقی رہے لیکن کنوؤں اور سراؤں کی کیا حیثیت ہوتی ہے؟ پچاس، ساٹھ یا سو سال کے بعد ویران اور غیر آباد ہو جاتے ہیں لیکن اس کے مقابلہ میں تحریک جدید کا دور ثانی مستقل صدقے کا کام ہے اور جو لوگ اس میں حصہ لیں گے وہ اس تبلیغ دین کے ذریعہ جو ان کے روپیہ سے ہوتی رہے گی اپنی موت کے ہزاروں سال بعد بھی ثواب حاصل کرتے چلے جائیں گے۔دنیا میں حالات بدلتے رہتے ہیں اور عام طور پر جو وقف ہوتے ہیں وہ بھی دو دو، تین تین، چار چار سو سال سے زیادہ دیر تک نہیں رہتے۔لوگ کنویں کھدواتے ہیں تو وہ پچاس، ساٹھ یا سوسال کے بعد ٹوٹ پھوٹ جاتے ہیں لیکن دینی جماعتوں کا وقف اس سے بہت زیادہ لمبے عرصہ تک قائم رہتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے عیسائیوں سے ہمیں بہت بہتر مقام عطا فرمایا ہے کیونکہ ان کے مسیح سے ہمارا مسیح اپنی ہرشان میں بلند اور بالا ہے لیکن عیسائیوں کے بعض وقف بھی ہزار ہزار سال سے چلے آتے ہیں۔پس اگر عیسائیوں کے بعض وقف ہزار سال تک قائم رہ سکتے ہیں تو کیا تعجب ہے کہ تمہارا وقف ڈیڑھ ہزار یا دو ہزار برس تک قائم رہے! کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے پہلے میچ پر فضیلت دی ہے۔اب خود ہی غور کرو یہ کتنا عظیم الشان ثواب کا موقعہ ہے جو تمہارے سامنے ہے۔تم تحریک جدید کے دور ثانی میں غالباً چھ سال تک اور قربانی کرو گے مگر سینکڑوں ہزاروں سال تک انشاء اللہ تمہارے روپیہ سے تبلیغ اسلام ہوتی رہے گی اور تمہارے مرنے کے بعد بھی تمہیں ثواب پہنچتا رہے گا۔میں کہتا ہوں کہ ہزاروں سال کو جانے دو اگر سو دو سو سال تک بھی تمہیں مستقل ثواب پہنچتا چلا جائے تو یہ کتنی عظیم الشان کامیابی ہے اور اس کامیابی کے مقابلہ میں دس سال کی قربانی کی حقیقت ہی کیا ہے؟ میں نے گزشتہ سال کہا تھا کہ تحریک جدید کے دور اول کے پہلے سال میں جس نے جس قدر چندہ دیا ہو وہ اگر چاہے تو اسی قدر چندہ دور ثانی کے پہلے سال دے سکتا ہے اور پھر ہر سال اسے اپنے چندہ میں دس فیصدی کمی کرنے کی اجازت ہے۔میں آج دور ثانی کے سال دوم کے چندہ کی تحریک کا اعلان کرتا ہوا پھر اس بات کو دہرا دیتا ہوں کہ عام قانون یہی ہے کہ دوستوں کو اس بات کی اجازت ہے کہ پچھلے سال انہوں نے تحریک جدید میں جس قدر چندہ دیا تھا، اس سال اگر چاہیں تو اس سے دس فیصدی کم چندہ دے 621