تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 570 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 570

اقتباس از تقریر فرمود : 31 جولائی 1938ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول مومنو! تمہیں کیا ہو گیا جب تم کو کہا جاتا ہے کہ خدا کے رستہ میں باہر نکلو تو تمہارے لئے ہلنا مشکل ہو جاتا ہے؟ کیا تم اس ورلی زندگی کو آخرت پر ترجیح دیتے ہو؟ یاد رکھو! اس ورلی زندگی کا فائدہ آخرت کے مقابلہ میں بالکل حقیر ہے۔گویا اللہ تعالیٰ یہ صیحت کرتا ہے کہ مومن کا فرض ہے کہ خدا تعالیٰ کی آواز سن کر آگے بڑھے مگر منافق کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ اس کا قدم پیچھے کی طرف ہٹائے۔اگر تم نے دیانت داری سے احمدیت کو قبول کیا ہے تو اے مردو اور اے عورتو! تمہارا فرض ہے کہ تحریک جدید کے اغراض اور مقاصد میں میرے ساتھ تعاون کرد - زمین اور آسمان کا خدا جانتا ہے کہ جو کچھ میں کہہ رہا ہوں خدا تعالیٰ اور اسلام کے لئے کہہ رہا ہوں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کہہ رہا ہوں، اپنے نفس کیلئے نہیں کہہ رہا۔تم آگے بڑھو اور اپنا تن اور اپنا من اور اپنا دھن خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے قربان کر دو۔(خلاصہ تقریر مطبوع الفضل 2 اگست 1938 ء ) 570