تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 44 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 44

خطبہ جمعہ فرمود : 23 نومبر 1934ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول آدمی چن لئے جائیں جن کو صرف کرایہ دیا جائے اور چھ ماہ کے لئے معمولی خرچ دیا جائے اس عرصہ میں وہ ان ملکوں کی زبان سیکھ کر وہاں کوئی کام کریں اور ساتھ ساتھ تبلیغ بھی کریں اور سلسلہ کا لٹریچر اس ملک کی زبان میں ترجمہ کر کے اسے اس ملک میں پھیلا ئیں اور اس ملک کے تاجروں اور احمدی جماعت کے تاجروں کے درمیان تعلق بھی قائم کرائیں۔غرض مذہبی اور تمدنی طور پر اس ملک اور احمدی جماعت کے درمیان واسطہ بنیں۔پس میں اس تحریک کے ماتحت ایک طرف تو ایسے نوجوانوں کا مطالبہ کرتا ہوں جو کچھ خرچ کا بوجھ خود اٹھائیں ورنہ وقف کرنے والوں میں سے ان کو چن لیا جائے گا جو کرایہ اور چھ ماہ کا خرچ لے کر ان ملکوں میں تبلیغ کے لئے جانے پر آمادہ ہوں گے جو ان کے لئے تجویز کئے جائیں گے۔اس چھ ماہ کے عرصہ میں ان کا فرض ہوگا کہ علاوہ تبلیغ کے وہاں کی زبان بھی سیکھ لیں اور اپنے لئے کوئی کام بھی نکالیں جس سے آئندہ گزارہ کر سکیں۔اس تحریک کے لئے خرچ کا اندازہ میں نے دس ہزار روپیہ کا لگایا ہے۔پس دوسرا مطالبہ اس تحریک کے ماتحت میرا یہ ہے کہ جماعت کے ذی ثروت لوگ جو سو سو روپیہ یا زیادہ روپیہ دے سکیں، اس کے لئے رقوم دے کر ثواب حاصل کریں۔غربا کی خواہش کو مدنظر رکھ کر میں اس کی بھی اجازت دیتا ہوں کہ جو سو نہیں دے سکتے وہ دس ہیں ، ہمیں یا زیادہ رقوم جود ہا کوں پر مشتمل ہوں ادا کریں یا ، دس دس بیس بیس ماہوار کر کے اس میں شامل ہو جائیں۔تمام غریب ممالک میں احمدیت کا جھنڈا گاڑنا نہایت اہم اور ضروری ہے۔میں نے پہلے بھی اس کی طرف توجہ دلائی ہے۔چنانچہ ایک دفعہ کی تحریک پر ایک نوجوان جن کا نام کرم دین ہے چپکے سے چلے گئے اور جہاز پر جا کر کوئلہ ڈالنے پر ملازم ہو گئے اس طرح انگلستان جا پہنچے۔جماعت نے سات آٹھ دن تک کھانا وغیرہ ان کو دیا اس کے بعد انہوں نے پھیری کا کام شروع کر دیا اور ساتھ ہی کام بھی سیکھنے لگ گئے اور اس وقت وہ انگلش ویئر ہاؤس لاہور میں اڑھائی تین سور و پیر تنخواہ پاتے ہیں۔پس میں اس تجربہ سے بھی سمجھتا ہوں چھ سات ماہ کی مدت کام تلاش کرنے کے لئے کافی ہے اور اگر اس میں بھی کوئی کام پیدا نہیں کر سکتا تو وہ نالائق ہے۔ایسے نوجوان با قاعدہ مبلغ نہیں ہوں گے مگر اس بات کے پابند ہوں گے کہ باقاعدہ رپورٹیں بھیجتے رہیں اور ہماری ہدایات کے ماتحت تبلیغ کریں۔پس پہلے مطالبہ کو ملاکر یہ پچیس ہزار کا مطالبہ ہوا جس میں سے پندرہ ہزار کی فوری ضرورت ہے۔جماعت سے قربانی کا پانچواں مطالبہ یہ ہے کہ تبلیغ کی ایک سکیم میرے ذہن میں ہے جس پر سور و پیہ ماہوار خرچ ہو گا اور اس طرح 1200 روپیہ اس کے لئے درکار ہے۔جو دوست اس میں بھی حصہ لے سکتے ہوں وہ لیں۔اس میں بھی غربا کو شامل کرنے کی میں اجازت دیتا ہوں کہ وہ اس تحریک میں حصہ و 44