تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 39
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934ء کر کے مجھے بھیج دیں یا اگر کوئی ایسے لوگ ہوں جن کے سوائے ساری جماعت ان قربانیوں کے لئے آمادہ ہو تو صرف ان کے نام لکھ کر بھیجے جاسکتے ہیں۔یہ تین سال کا عہد ہوگا جسے ہر سال کے بعد دہرایا جائے گا اور اگر ضرورت ہوئی تو کسی بات کو درمیان میں بھی چھوڑا جا سکے گا۔جہاں یہ باتیں دوسرے گھروں کے لئے اختیاری ہیں وہاں ہمارے اپنے گھروں میں لازمی ہوں گی۔قرآن کریم میں حکم ہے: يَأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيَوةَ الدُّنْيَا ( الاحزاب : 28) پس اس حکم کے ماتحت ایک نبی کا خلیفہ ہونے کی حیثیت سے میں بھی اپنے بیوی بچوں کے لئے ان باتوں کو لازمی قرار دیتا ہوں۔وہ بچے جو میرے قبضہ میں ہیں اُن پر ان باتوں کی پابندی لازمی ہے ہاں جو علیحدہ ہو چکے ہیں اور شادی شدہ ہیں وہ خود ذمہ دار ہیں۔وہ اپنے طور پر قربانی کریں۔باقی جماعت میں سے جو چاہیں کریں اور جو نہ چاہیں نہ کریں۔خدا تعالیٰ کے سامنے براہ راست جواب دہ میں ہی ہوں دوسرے لوگ میرے تابع ہیں۔جو ان باتوں میں میری متابعت کرنا چاہیں وہ کریں اور جو نہ کرنا چاہیں نہ کریں لیکن اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لینا چاہئے کہ جب تک عورتیں تعاون نہ کریں اخراجات کم نہیں ہو سکتے اور کوئی ایسی رقم نہیں بچ سکتی جو سلسلہ کے کام آسکے اور جب تک یہ کام نہ ہو اس وقت تک یہ کہنا کہ ہمارے مال سلسلہ کے لئے حاضر میں غلط ہے۔پہلے مال بچاؤ پھر ان کو حاضر کرو۔جس شخص کے بیوی بچے اس قربانی کے لئے تیار نہ ہوں اور وہ اپنے آپ کو ہی پیش کر سکتا ہے اور اپنے کھانے اور پہننے میں کمی کر سکتا ہے اسی طرح جس عورت کا خاوند تیار نہ ہو وہ اگر چاہے تو اپنا نام پیش کر سکتی ہے۔بچے بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں اور اگر چہ وہ کسی اور چیز میں نہیں مگر اپنے جیب خرچ میں کمی کر سکتے ہیں وہ اگر دو آنے ماہوار بھی بچائیں تو قومی مال میں زیادتی کر سکتے ہیں۔پس یہ مطالبات ہیں جو میں ان دوستوں سے کرتا ہوں جو اس کے اہل ہیں جو اس کے ماتحت آتے ہی نہیں ان سے کوئی مطالبہ نہیں۔پس جو افراد یا جماعتیں اس میں شامل ہونا چاہیں ان کے لئے میں آئندہ ایک ماہ کی مدت مقرر کرتا ہوں۔ہندوستان کے رہنے والے ایک ماہ تک اپنے نام پیش کریں اور دوسرے ممالک میں رہنے والے چار ماہ کے اندر اندر۔جس وقت وہ یہ عہد کریں گے اسی وقت سے سال شروع ہوگا۔جماعت سے قربانی کا دوسرا مطالبہ جو دراصل پہلے ہی مطالبہ پر مبنی ہے میں یہ کرتا ہوں کہ جماعت کے مخلص افراد کی ایک جماعت ایسی نکلے جو اپنی آمد کا115 سے 1/3 حصہ تک سلسلہ کے مفاد کے 39