تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 473
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 نومبر 1937ء میں اس کی نظیر یں ملتی ہیں مگر پھر جس طرح لوگ موت کو بھول جاتے ہیں اسی طرح اسے بھی بھول جاتے ہیں اور مجرموں کی حمایت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔تو وہ لوگ جو قانون کا احترام کرتے ہوئے کوشش کریں گے کہ اسلامی حکومت قائم ہو اور میرے کام میں میرے ساتھ تعاون کرنا چاہیں گے انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ بدنامی ان کے حصہ میں بھی آئے گی۔مگر خدا کے حضور وہ ضرور نیک نام ہونگے۔دنیا کی نگاہ میں وہ بے شک ذلیل ترین وجود، ظالم، فاسق، فاجر ، بدکار، جھوٹی سفارشیں قبول کرنے والے لوگوں پر جبر کرنے والے اور ایمان پر چھاپہ ڈالنے والے مشہور ہونگے مگر خدا تعالیٰ کے حضور وہ بڑی عزتوں کے مالک ہونگے کیونکہ خدا کہے گا کہ یہ وہ شخص ہیں جنہوں نے اپنی عزت اس لئے برباد کی کہ میری عزت دنیا میں قائم کریں۔پس اگر اسے اس کام کے عوض دنیا میں عزت نہ بھی ملے تب بھی وہ ابدی زندگی کا وارث ہوگا اور اس کا نام آسمان پر ہمیشہ کیلئے محفوظ کر دیا جائے گا اور وہی جو اس پر اعتراض کرنے والے ہونگے اگلے جہان میں اس کے سامنے خادموں کے طور پر پیش ہونگے۔پس یہ کام بہت مشکل ہے۔یہ منزل بہت کٹھن ہے۔مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جو شخص آگے بڑھے گا اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بے انتہاء برکات حاصل ہوں گی اور وہ اس کے عظیم الشان فوائد اپنی آنکھوں سے دیکھے گا۔غرض تحریک جدید کے دوسرے دور میں جو سکیم نافذ کی جانے والی ہے وہ نہایت ہی اہم ہے اور اسکی تفصیلات بہت وقت چاہتی ہیں، جو آئندہ کئی خطبات میں انشاء اللہ تعالی بیان کی جائیں گی لیکن چونکہ تحریک جدید کا تیسرا امالی سال ختم ہو رہا ہے اسلئے میں اس تحریک کے دوسرے دور کے مالی حصہ کو آج کے خطبہ میں ہی بیان کر دیتا ہوں۔یاد رکھنا چاہئے کہ تحریک جدید کا تیسر اسال مالی لحاظ سے ختم ہو رہا ہے اور اب آئندہ کے متعلق میں نے اپنے خیالات کا اظہار کرنا ہے۔میں دوستوں اور ان کا رکن اصحاب کی واقفیت کیلئے جنہوں نے اس سلسلہ میں کام کرنا ہے بتا دینا چاہتا ہوں کہ جہاں اس تحریک کے دوسرے حصوں میں زیادہ سختیاں کی جائیں گی اور دوستوں سے زیادہ زور اور زیادہ جوش کے ساتھ کام لیا جائے گا وہاں میرا اس تحریک کا مالی حصہ کو ایک حد تک پیچھے ہٹانے کا ارادہ ہے۔میں نے مالی حصہ کے تمام پہلوؤں پر کافی غور کیا ہے اور میں ایک لمبے غور کے بعد جس نتیجہ پر پہنچا ہوں وہ یہ ہے کہ تحریک کے مالی پہلو کو ایسی مضبوطی حاصل ہونے میں جس کے بعد کسی سالانہ تحریک کی انشاء اللہ ضرورت نہ رہے بلکہ اخراجات خود بخود نکلتے آئیں سات سال کی مسلسل قربانی کی ضرورت ہے۔پس آج سے کہ چوتھا سال شروع ہو رہا ہے سات سال اور تحریک جدید کا مالی مطالبہ ہوتا چلا جائے گالیکن اس رنگ میں کہ موجودہ تین سالہ دور میں 473