تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 35
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول خطبہ جمعہ فرمودہ 23 نومبر 1934ء سے کہا گیا کہ یہ دو نہیں بلکہ دونوں مل کر ایک سالن ہوتا ہے مگر آپ نے کہا نہیں یہ دو ہیں۔اگر چہ یه فعل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے جذبہ کی وجہ سے غلو کا پہلو رکھتا ہوا معلوم ہوتا ہے۔غالباً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ منشا نہ تھا لیکن اس مثال سے یہ پتہ ضرور چلتا ہے کہ آپ نے یہ دیکھ کر کہ مسلمانوں کو سادگی کی ضرورت ہے اس کی کس قدر تاکید کی تھی۔میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ والا مطالبہ تو نہیں کرتا اور یہ نہیں کہتا کہ نمک ایک سالن ہے اور سر کہ دوسرامگر یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ آج سے تین سال کے لئے جس کے دوران میں ایک ایک سال کے بعد دوبارہ اعلان کرتا رہوں گا تاکہ ان تین سالوں میں حالت خوف بدل جائے تو احکام بھی بدلے جاسکیں۔ہر احمدی جو اس جنگ میں ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہے یہ اقرار کرے کہ وہ آج سے صرف ایک سالن استعمال کرے۔روٹی اور سالن یا چاول اور سالن سیہ دو چیزیں نہیں بلکہ دونوں مل کر ایک ہوں گے لیکن روٹی کے ساتھ دوسالنوں یا چاولوں کے ساتھ دوسالنوں کی اجازت نہ ہوگی۔معمولی گزارہ والے گھروں میں بھی عورتیں تھوڑی تھوڑی مقدار میں ایک سے زیادہ چیزیں جسکے کے طور پر تیار کر لیتی ہیں۔اس عہد میں آنے والے لوگوں کے لئے اس کی بھی اجازت نہیں ہو گی سوائے اس صورت کے کہ کوئی دعوت ہو یا مہمان گھر پر آئے اس کے احترام کے لئے اگر ایک سے زائد کھانے تیار کئے جائیں تو یہ جائز ہوگا مگر مہمان کا قیام لمبا ہو تو اس صورت میں اہل خانہ خود ایک ہی کھانے پر کفایت کرنے کی کوشش کرے یا سوائے اس کے کہ اس شخص کی کہیں دعوت ہو اور صاحب خانہ ایک سے زیادہ کھانوں پر اصرار کرے یا سوائے اس کے کہ اس کے گھر کوئی چیز بطور تحفہ آجائے یا مثلاً ایک وقت کا کھانا تھوڑی مقدار میں بیچ کر دوسرے وقت کے کھانے کے ساتھ استعمال کر لیا جائے۔یہ قربانی ایسی نہیں کہ اس سے کسی کی خواہ کتنا ہی مال دار ہو، ذلت ہوتی ہو یا کسی کی صحت کو نقصان پہنچے لیکن اس قاعدہ پر عمل کر کے آسودہ حال لوگوں کے گھروں میں اچھی خاصی بچت ہوسکتی ہے۔ہاں ایک اجازت میں دیتا ہوں بعض لوگ عادی ہوتے ہیں کہ کھانے کے بعد میٹھا ضرور کھا ئیں بلکہ بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اگر میٹھا نہ کھا ئیں تو نفخ ہو جاتا ہے، ہمارے گھر میں تو یہ عادت نہیں مگر میں نے بعض لوگوں کو یہ شکایت کرتے سنا ہے، ایسے لوگوں کے لئے اجازت ہے کہ ایک سالن کے ساتھ ایک میٹھا بھی تیار کر لیں مگر ایسے لوگ شاذ ہوتے ہیں شاید ہزار میں ایک۔انگریزوں میں تو اس کا رواج ہی ہے مگر ہندوستان میں عام طور پر نہیں۔اسی طرح جو لوگ کبھی کبھار کھانے کے ساتھ کوئی میٹھی چیز تیار کر لیں ان کے لئے بھی جائز ہوگا مگر میٹھی شے بھی ایک ہی ہو نیز اس اجازت سے ناجائز فائدہ نہ اُٹھایا جائے یعنی میٹھے کی خلاف عادت بھرمار 35