تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 36 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 36

خطبہ جمعہ فرموده 23 نومبر 1934ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول نہ کی جائے۔مہمان بھی اگر جماعت کا ہو تو اسے بھی چاہئے کہ میزبان کو مجبور نہ کرے کہ ایک سے زیادہ سالن اس کے ساتھ مل کر کھائے۔ہر احمدی اس بات کا پابند نہیں بلکہ اس کی پابندی صرف ان لوگوں کے لئے ہوگی جو اپنے نام مجھے بتادیں اور ان سے میں اُمید رکھوں گا کہ اس کی پابندی کریں۔بعض لوگوں نے ناشتہ کے متعلق بعد از خطبہ سوال کیا ہے۔سو اس کا جواب بھی اس جگہ درج کر دیتا ہوں۔چونکہ چائے پینے کی شے ہے اسے کھانے میں شمار نہ کیا جائے گا ہاں اس کے ساتھ جو چیز کھائی جائے اس کے لئے ضروری ہوگا کہ ایک ہی ہو یعنی روٹی اور کوئی سالن یا بھیجیا وغیرہ۔لباس کے متعلق میرے ذہن میں کوئی خاص بات نہیں آئی ہاں بعض عام ہدایات میں دیتا ہوں مثلاً یہ کہ جن لوگوں کے پاس کافی کپڑے ہوں وہ ان کے خراب ہو جانے تک اور کپڑے نہ بنوائیں۔پھر جو لوگ نئے کپڑے زیادہ بنواتے ہیں وہ نصف پر یا تین چوتھائی پر یا 4/5 پر آجائیں۔مثلاً اگر دس جوڑے بنواتے ہیں تو آٹھ یا چھ یا پانچ پر گزارہ کر لیں۔جو عورتیں اس میں شامل ہوں وہ اپنے اوپر ایسی ہی پابندی کرلیں۔مردوں اور عورتوں کو اس کے متعلق تفصیلات سے مجھے اطلاع دینے کی ضرورت نہیں۔ہاں سب سے ضروری بات عورتوں کے لئے یہ ہوگی کہ محض پسند پر کپڑا نہ خریدیں گی۔یہاں عورتوں کی دکانیں مردوں سے زیادہ چلتی ہیں کیونکہ عورتیں صرف پسند آنے پر ضرورت کے بغیر بھی کپڑا خرید لیتی ہیں۔پس عورتیں یہ بھی معاہدہ کریں کہ صرف پسند ہونے کی وجہ سے وہ کوئی کپڑا نہ خریدیں گی بلکہ جب ضرورت ہو کپڑالیں گی۔اس عادت کو ترک کریں گی کہ جب پھیری والے کی آواز سنی کپڑا دیکھنے کو منگوالیا اور نہ یہ کہ گئے تو ایک دو پٹہ کا کپڑا خرید نے لیکن ایک پاجامہ کا کپڑا پسند آ گیا اور وہ بھی ساتھ خرید لیا۔عورتوں میں یہ مرض بہت ہے کہ وہ ضرورت پر نہیں بلکہ کپڑا پسند آجانے پر کپڑا خرید لیتی ہیں یہ عادت اسراف میں بہت محمد ہے۔مرد جو فیشن کی پابندی کرتے ہیں وہ بھی ایسا نہیں کرتے کہ دوکانوں پر جا کر دیکھتے پھریں اور جو کپڑا پسند آئے وہ خرید لیں مگر عورتیں ایسا کرتی ہیں۔پس جو عورتیں اس تحریک میں شامل ہوں وہ اس بات کی پابند ہوں گی کہ صرف پسند آجانے پر کوئی کپڑا نہ خریدیں بلکہ ضرورت ہو تو خریدیں۔دوسری پابندی عورتوں کے لئے یہ ہے کہ اس عرصہ میں گوٹہ کناری، فیتہ وغیرہ قطعاً نہ ریں۔یہ باتیں میں کانگریس کے نقطہ نگاہ سے نہیں کہتا اس لئے اس کا یہ مطلب نہ سمجھا جائے کہ پہلے جو چیزیں موجود ہیں ان کو بھی ضائع کرنے یا جلا دینے کا حکم ہے بلکہ یہ مطالبات اس لئے ہیں کہ 36