تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 426 of 779

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 426

خطبہ جمعہ فرمودہ 2 اپریل 1937ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول سے سائز کے لئے نسبتا کم رقم بچتی ہے۔اس کمی کو میں مستقل جائیدادوں کے ذریعہ پورا کرنا چاہتا ہوں چنانچہ تحریک جدید کی بہت سی جائیدادیں میں نے صدر انجمن احمدیہ کے نام پر خرید کی ہیں۔ان جائیدادوں کی قیمتوں کے لئے بھی ہمیں بہت بڑی رقوم کی ضرورت ہوگی۔پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ جنہوں نے اس تحریک میں کسی رقم کی ادائیگی کا وعدہ کیا ہے وہ اپنے وعدوں کو خصوصیت سے جلد پورا کریں مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ صدر انجمن احمدیہ کے مستقل چندوں میں ستی کر کے اس طرف توجہ کی جائے۔وہ چندے واجب الادا ہیں اور تحریک جدید کا چندہ نفلی ہے اور گونفل کے پورا کرنے سے متعلق بھی انسان پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ جو بوجھ تم نے اپنی مرضی اور خوشی سے اپنے نفس کے لئے برداشت کیا تھا اس کو کیوں نہیں اُٹھایا لیکن بہر حال اس چندہ کی وجہ سے صدر انجمن احمدیہ کے چندوں میں سستی نہیں ہونی چاہئے۔ان جلسوں میں جو تحریک جدید کے متعلق منعقد کئے جائیں گے تحریک جدید کے تمام شعبوں اور اس کے تمام مطالبات کے متعلق تقریریں کی جائیں اور دوستوں میں ہوشیاری اور بیداری پیدا کی جائے۔انہیں سادہ زندگی کے متعلق بھی توجہ دلائی جائے ، امانت فنڈ کی طرف بھی توجہ دلائی جائے، قادیان میں مکانات بنانے کی طرف بھی توجہ دلائی جائے ، شادی بیاہ کے اخراجات میں کفایت کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی جائے، بے کاری سے بچنے کی طرف بھی توجہ دلائی جائے ، ہر چھوٹا بڑا کام اپنے ہاتھ سے کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی جائے ، وقف زندگی کی تحریک کی طرف بھی انہیں توجہ دلائی جائے، غیر ممالک میں نکل جانے کی تحریک کی اہمیت بھی ان پر واضح کی جائے اور دعاؤں سے کام لینے کی بھی تاکید کی جائے۔غرض تحریک جدید کے جس قدر حصے ہیں ان سب کی طرف جماعت کے احباب کو توجہ دلائی جائے اور چاہئے کہ وہ دوست جو اخلاص رکھتے ہیں آج ہی سے تحریک جدید کے متعلق میرے گزشتہ تمام خطبات نکال کر اپنے سامنے رکھ لیں اور ان کا خلاصہ اپنے الفاظ میں انفرادی اور اجتماعی طور پر دوستوں تک پہنچانا شروع کر دیں اور ابھی سے تحریک جاری کر دیں۔یہاں تک کہ جلسوں کے دن آئیں تو اس دن تک جماعت کے خفتہ اصحاب بھی بیدار ہو چکے ہوں اور وہ تحریک جدید کے مطالبات میں عملی سرگرمی سے حصہ لینے کے لئے تیار ہوں۔پھر اس سال چونکہ تحریک جدید کا تیسرا سال ختم ہورہا ہے اس لئے ہمیں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا بھی کرنی چاہئے کہ وہ ہماری ان تین سالہ قربانیوں کو قبول فرمائے اور ہمیں اپنے فضل سے مزید قربانیوں کی توفیق دے۔میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا کہ عقائد کا اکثر حصہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم نے اپنے اشد 426