تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 425
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول خطبہ جمعہ فرمودہ 2 اپریل 1937ء فرض ہے کہ ہم سات روزے اس کے احسانات کے شکر میں رکھیں گویا اپریل سے لے کر اکتوبر تک چودہ روزے ہماری جماعت کے احباب کو رکھنے چاہئیں۔چونکہ میری یہ تحریک باہر دیر سے پہنچ سکے گی اس لئے ان جماعتوں کے لئے جن تک یہ تحریک دیر سے پہنچے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جس جس ہفتہ میں بھی انہیں اطلاع پہنچے اس ہفتہ کے پہلے پیر کے دن وہ پیر کا روزہ رکھ لیں اور دوسرا روزہ مہینہ کے آخری ہفتہ کی جمعرات کے دن رکھیں اور اگر بعض ایسے علاقے ہوں جہاں تحریک اس سے بھی دیر میں پہنچے تو وہ ایک روزہ تو اپریل کے آخری ہفتہ کی جمعرات کو رکھیں اور پھر اگلے مہینہ میں دو پیروں کے روزے رکھ لیں۔ایک پہلے ہفتہ کے پیر کے دن اور ایک درمیانی ہفتہ کے پیر کے دن اور پھر چوتھا روزہ حسب معمول مہینہ کے آخری ہفتہ کی جمعرات کو رکھیں لیکن اگر بعض لوگ ایسے ہوں کہ ان کے ہاتھ سے اپریل کے آخری ہفتہ کی جمعرات کا روزہ بھی نکل جائے اور بعد میں انہیں اطلاع ہو تو وہ مئی کے مہینہ کے پہلے دو ہفتوں میں ہر پیر کے دن اور آخری دو ہفتوں میں ہر جمعرات کے دن روزہ رکھ لیں اور اگر کوئی جماعت ایسی ہو جسے دوسرے مہینہ میں بھی اطلاع نہ پہنچے تو وہ ان روزوں کو تیسرے مہینہ میں ڈال لے۔بہر حال اکتو بر ہمارے روزوں کا آخری مہینہ ہوگا اور اس مہینہ تک ہمیں اپنے چودہ روزے ختم کر دینے چاہئیں۔اس کوشش کے ساتھ کہ سات روزے ہم پیر کے دن رکھیں اور سات جمعرات کے دن۔اس کے بعد میں یہ بھی اعلان کرتا ہوں کہ مئی کے دوسرے ہفتہ میں جو اتوار 9 تاریخ کو ہے اس دن تمام جماعتیں اپنے اپنے مقام پر تحریک جدید کے متعلق جلسے منعقد کریں اور کوشش کریں کہ ان جلسوں سے پہلے پہلے تحریک جدید کے چندوں کا معتد بہ حصہ ہندوستان کی جماعتوں کی طرف سے ادا ہو جائے۔مجھے افسوس ہے کہ اس سال تحریک جدید کا چندہ جمع کرنے میں بہت سنتی دکھائی گئی ہے گو پچھلے سال سے اس سال اس وقت تک دو تین ہزار کی زیادتی ہے۔چنانچہ پچھلے سال اس وقت تک غالباً 31 ہزار روپیہ آیا تھا اور اس سال 34 ہزار آچکا ہے مگر دراصل حساب کی رو سے چالیس ہزار سے اوپر آ جانا چاہئے تھا بلکہ اس لئے کہ میں نے خاص طور پر یہ تحریک کی تھی کہ اس سال تحریک جدید کے چندے کے مصرف ایسے ہیں کہ پہلی ششماہی پر اس کا زیادہ اثر پڑے گا اور اکثر جماعتوں اور افراد نے یہ اقرار بھی کیا تھا کہ وہ اپریل مئی تک اپنے اپنے وعدوں کی رقوم ادا کر دیں گے اس لئے دراصل موعودہ رقوم کے لحاظ سے اس وقت تک ساٹھ ہزار روپیہ آ جانا چاہئے تھا۔میں جیسا کہ پہلے بھی بیان کر چکا ہوں۔بیرونی تبلیغ اور وقتی تبلیغ کے اخراجات کے سلسلہ میں جو کمی صدر انجمن احمدیہ کے بجٹ میں ہوتی ہے کیونکہ عملہ کے کثیر خرچ کی وجہ 425