تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 340
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 4 دسمبر 1936ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول " تم اگر تحریک جدید پر عمل شروع کر دو تو آج یا کل یا پرسوں نہیں جب خدا تعالیٰ کی مرضی ہوگی تمہاری قوم کو ضر ور بادشاہت مل جائے گی۔دیکھو! حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کی قوم کو اللہ تعالیٰ نے تین سوسال کے بعد ایک محدود بادشاہت دی تھی مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پندرہ بیس سال میں ہی ایک وسیع بادشاہت عطا فرما دی۔پس خدا تعالیٰ بحیثیت قوم تم کو بھی یقینا بادشاہت دے گا لیکن اس کے وقت کا علم خدا تعالیٰ کو ہی ہے۔ہاں ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ پہلے مسیح کی قوم کو جس سرعت سے ترقی ملی تھی اس سے بہت زیادہ سرعت سے ہماری جماعت ترقی کر رہی ہے اور پھر جو ہم سے وعدے ہیں وہ پہلے مسیح سے بہت زیادہ ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے فرمایا ہے کہ تین سو سال کے اندر جماعت احمد یہ سب دنیا پر غالب آجائے گی اور اس کے مخالف صرف چوہڑے چماروں کی طرح کمزور اور قلیل التعداد ہو جائیں گے مگر یہ بادشاہت قومی ہوگی لیکن خدا تعالیٰ کا قرب ہر شخص حاصل کر سکتا ہے۔۔۔۔۔ہر کر (مطبوعہ الفضل 12 دسمبر 1936 ء ) 340