تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 341
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 دسمبر 1936ء "" سادہ زندگی اسلامی تمدن کا نقطۂ مرکزی ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 18 دسمبر 1936ء علاوہ ازیں اس سال تحریک جدید کے چندہ کے متعلق میں نے تحریک کی ہے کہ دوست پہلے سالوں سے زیادہ دیں اور گو یہ تحریک اختیاری ہے لیکن پھر بھی جماعت کی ایک معقول تعداد اس میں حصہ لیتی ہے اور جماعت کے ایک حصہ کی مالی حالت پر ضرور اس کا اثر پڑتا ہے اور ایسے دوستوں سے جب خواہش کی گئی ہے کہ وہ پہلے سالوں سے زیادہ چندہ دیں تو جو لوگ اس پر لبیک کہیں گے یقینا ان کے اموال پر پہلے سے زیادہ بوجھ پڑے گا۔“ وو اس کے بعد میں تحریک جدید کی طرف پھر متوجہ ہوتا ہوں کہ اول تو میں دوستوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بعض جماعتوں نے اس سال کی تحریک کے متعلق اس لئے کہ ان کی جماعت کا نام جلدی پہنچ جائے نامکمل فہرستیں بھیجنی شروع کر دیں جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب ٹکڑے ٹکڑے ہو کر ان کی جماعت کے دوستوں کی طرف سے وعدے موصول ہو رہے ہیں۔اس میں شبہ نہیں کہ جلدی کی نیکی بھی اعلیٰ نیکی ہوتی ہے مگر نامکمل نیکی کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا جو لوگ جلدی اور مکمل فہرستیں بھیج سکتے تھے انہیں ایسا ہی کرنا چاہئے تھا مگر جو لوگ جلدی مکمل فہرستیں نہ بھیج سکتے تھے ان کیلئے یہی بہتر تھا کہ وہ اپنی جماعت کے باقی ساتھیوں کا انتظار کر لیتے اور مکمل فہرستیں بھیجتے۔میں دیکھتا ہوں بعض جماعتوں کی طرف سے پانچ پانچ چھ چھ چٹھیاں آرہی ہیں اور لکھا جا رہا ہے کہ اب ہماری یہ لسٹ ہے اور اب یہ لسٹ ہے ایسے لوگ اگر چند دن انتظار کر لیتے تا کہ دوسرے دوست بھی ان کے ساتھ شامل ہو جائیں تو ان کے سابق ہونے میں کوئی فرق نہ آتا۔میں نے گزشتہ سال اپنے کسی خطبہ میں بیان کیا تھا کہ جو شخص اس لئے انتظار کرتا ہے کہ دوسرے دوست بھی اس کے ساتھ شامل ہو جائیں ان کی سبقت میں کوئی فرق نہیں آ سکتا کیونکہ انھوں نے جس دن چندہ کی ادائیگی کی نیت کر لی خدا تعالیٰ کے حضور ان کا نام سابق لوگوں میں لکھا گیا خواہ ہمارے پاس وہ مہینہ ڈیڑھ مہینہ کے بعد پہنچے سابق قرار دینا یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے میرا نہیں۔بالکل ممکن ہے کہ ایک شخص میرے پاس آئے اور سور و پیہ چندہ دے اور میں اس کی بڑی قدر کروں اور ایک 341