تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 82 of 115

تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 82

82 88 وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلا كَافَةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيراًوَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ (سبا: 29) اور ہم نے تجھے نہیں بھیجا مگر تمام لوگوں کے لئے بشیر اور نذیر بنا کر مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔قرآن کریم کا پیغام عالمگیر پیغام ہے بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ میں قرآن کریم مختلف جگہوں پر مختلف انداز میں بیان فرماتا ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کے وہ پیارے رسول ہیں جو تمام انسانوں کے لئے مبعوث ہوئے ہیں اور اب تا قیامت کو ئی اور شرعی کتاب والا نبی نہیں آسکتا ، شریعت لے کر نہیں آسکتا۔پس قرآن کریم کا پیغام ایک عالمگیر پیغام ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام انسانوں کے لئے تا قیامت نبی ہیں۔اپنے آخرے ہونے اور تمام انسانیت کے لئے ہونے کا دعویٰ قرآن کریم نے کیا ہے۔یہ اعزاز قرآن کریم کو حاصل ہے۔اس لئے اس کی عظمت روز روشن کی طرح واضح ہو جاتی ہے اور بڑھ جاتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ : ” ہم ایسے نبی کے وارث ہیں جو رحمة للعالمین اور کافة للناس کے لئے رسول ہو کر آیا۔جس کی کتاب کا محافظ اور جس کے حقائق و معارف سب سے بڑھ کر ہیں۔(الحکم جلد 6 نمبر 36 مورخہ 10اکتوبر 1902 ء صفحہ 11) قرآن کریم میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کورحمتہ للعالمین بھی کہا گیا ہے، پس یہ وہ عظیم بنی ہے جس سے اب انسانیت کے لئے رحمت کے چشمے پھوٹنے ہیں اور پھوٹتے ہیں۔اور آپ پر اتری ہوئی کتاب ہی ہے جس کی تعلیم پر حقیقی عمل کرنے والے اپنے عظیم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر چلتے ہوئے دنیا کے لئے رحمت ہیں۔کاش کہ آج کے شدت پسند ملاؤں اور اپنے