تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 81
81 نصرت سے فلاح کی طرف لے جانے والے ہوتے ہیں۔“ (خطبہ جمعہ 23 جنوری 2009ء بحوالہ الفضل انٹرنیشنل 27 فروری 2009ءجلد 16 شماره 9 صفحہ 7،6) ماہ رمضان میں مکمل قرآن کی دہرائی کی جائے حضور اپنے خطبہ جمعہ 20 اگست 2010ء میں فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اس آیت ( یعنی سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 186 ) میں رمضان کے مہینے کی قرآن کریم سے خاص نسبت کا بیان فرمایا ہے۔یعنی یہ مہینہ با برکت مہینہ ہے جس میں قرآن کریم اتارا گیا۔قرآن کریم کے نازل ہونے کی ابتداء بھی اس مہینے میں ہوئی اور اس بابرکت مہینے میں جبرئیل ہر سال اس وقت تک نازل شدہ قرآن کریم کی دہرائی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کروایا کرتے تھے۔(بخاری کتاب فضائل القرآن باب كان جبريل يعرض القرآن على النبى حديث نمبر : 4998) پس یہ مہینہ اللہ تعالیٰ کے اس پاک کلام کو خاص طور پر پڑھنے اور سمجھنے کا مہینہ ہے۔گویا اس لحاظ سے بھی بڑی اہمیت کا مہینہ ہے۔صرف روزے رکھنے اور اس فرض کو پورا کرنے کی حد تک نہیں جس کی کچھ تفصیل پہلی آیات میں بیان ہوئی ہے اور کچھ تفصیل اس آیت میں اور بعد کی آیت میں بیان ہوئی ہے۔بلکہ اس کی اہمیت اس لئے بھی بہت بڑھ جاتی ہے کہ اس مبارک مہینے میں قرآن کریم جیسی عظیم الشان کتاب خدا تعالیٰ نے نازل فرمائی جو کامل اور مکمل شریعت کی کتاب ہے جو انسان کامل پر نازل ہوئی ، وہ نبی جو تمام انسانوں کے لئے مبعوث ہوا جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُوْلُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف : 159) کہ اے نبی کہہ دے میں تم سب کی طرف اللہ تعالیٰ کا رسول بن کر آیا ہوں۔پھر اللہ تعالیٰ ایک دوسری جگہ فرماتا ہے کہ