تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 94 of 115

تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 94

94 پس رمضان کے ایام میں بالخصوص اور باقی سارا سال بالعموم اپنے گھروں میں خود بھی تلاوت کو رواج دیں اپنے بچوں بچیوں کو بھی تلاوت کی تلقین کریں۔اور جنہیں نہیں پڑھنا آتا ان کو سکھانے کی اور ترجمہ کی کلاسیں منعقد کریں۔اللہ آپ سب کو قرآن کریم کے انوار اور فیوض و برکات سے نوازے اور آپ کو اپنی زندگیاں اس کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ آپ سب کے ساتھ ہو اور آپ کے اجتماع کو ہر لحاظ سے کامیاب فرمائے۔آمین والسلام خاکسار دستخط (مرزا مسرور احمد ) خليفة المسيح الخامس اللہ تعالیٰ کے حکموں کی طرف جو قرآن میں ہیں اس طرف توجہ ہونی چاہئے دورہ جرمنی 2008ء کے موقعہ پر واقفات کو سے مخاطب ہو کر حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا ہے کہ: ”ہر واقفہ نو جو ہے اس کا اللہ تعالیٰ سے تعلق ہو اور اللہ تعالیٰ سے تعلق کس طرح ہوگا ؟ جب نمازوں کی طرف توجہ ہوگی ، جب دعاؤں کی طرف توجہ ہوگی۔جب قرآن کریم پڑھنے کی طرف توجہ ہوگی ، جب اللہ تعالیٰ نے جو مختلف حکم دئے ہیں قرآن کریم میں ان کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی طرف توجہ ہوگی تب تم لوگ کہلا سکتی ہو کہ صحیح واقفہ نو ہو اور ایک صحیح مومنہ عورت ہو یالڑ کی ہو تو اس طرف توجہ رکھوا اپنی پڑھائی کے دوران بھی نمازوں کی طرف