تلاوتِ قرآن مجید کی اہمیت اور برکات — Page 93
93 حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: قرآن شریف پر تدبر کرو اس میں سب کچھ ہے۔نیکیوں اور بدیوں کی تفصیل ہے اور آئندہ زمانہ کی خبریں ہیں وغیرہ یہ فخر قرآن مجید ہی کو ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس میں ہر مرض کا علاج بتایا ہے اور تمام قومی کی تربیت فرمائی ہے اور جو بدی ظاہر کی ہے اس کے دور کرنے کا طریق بھی بتایا ہے اس لئے قرآن مجید کی تلاوت کرتے رہو اور اپنے چال چلن کو اس کی تعلیم کے ماتحت رکھنے کی کوشش کرو۔“ پھر فرماتے ہیں: ” قرآن کو تدبر سے پڑھو اور اس سے بہت ہی پیار کرو ایسا پیار کہ تم نے کسی سے نہ کیا ہو۔کیوں کہ جیسا کہ خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا الْخَيْرُ كُلَّهُ فِي الْقُرْآنِ کہ تمام قسم کی بھلائیاں قرآن میں ہیں۔یہی بات سچ ہے۔افسوس ان لوگوں پر جو کسی اور شے کو اس پر مقدم رکھتے ہیں۔تمہاری تمام فلاح اور نجات کا سر چشمہ قرآن میں ہے۔کوئی بھی تمہاری ایسی دینی ضرورت نہیں جو قرآن میں نہیں پائی جاتی۔تمہارے ایمان کا مصدق یا مکذب قیامت کے دن قرآن ہے۔اور بجر قرآن کے آسمان کے نیچے اور کوئی کتاب نہیں جو بلا واسطہ قرآن تمہیں ہدایت دے سکے۔پس اس نعمت کی قدر کرو جو تمہیں دی گئی۔یہ نہایت پیاری نعمت ہے۔یہ بڑی دولت ہے۔“ کس قدر مبارک ہے ہمارے پیارے نبی محمد مصطفی صلی اللہ علی وسلم کی امت کہ جسے یہ آسمانی شہر عطا ہوا جو خدا تعالیٰ کی پاک وحی سے ٹپکا ہے۔ہاں جواہرات کی ایک تحصیلی عطا ہوئی ہے مگر افسوس کہ مسلمان اس سے بے خبر ہیں۔آج ہم ہیں جنہوں نے اپنے عملی نمونے سے اس تعلیم سے ساری دنیا کو روشناس کرانا ہے۔اپنے گھروں کو اس مقدس کتاب کی تلاوت سے مزین کرنا ہے۔ابھی چند ہی دنوں تک رمضان کے بابرکت ایام شروع ہونے والے ہیں۔ان مبارک ایام کو بھی قرآن کریم سے خاص مناسبت ہے۔ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس مہینے میں بالخصوص اس کی تلاوت کا اہتمام فرمایا کرتے تھے۔آپ ہر سال حضرت جبریل علیہ السلام کے ساتھ رمضان میں قرآن کریم کا ایک دور مکمل فرمایا کرتے تھے۔